نعتِ شریف: خدا رسولؐ کی نسبت کا فاصلہ دیکھا

Print Friendly, PDF & Email

شاعر : احمد نثارؔ ، شہر پونہ، مہاراشٹر، انڈیا


خدا رسولؐ کی نسبت کا فاصلہ دیکھا
خدا کے بعد محمدؐ کا مرتبہ دیکھا

میں کیا بتاؤں مدینے میں میں نے کیا دیکھا
بڑے ادب سے فرشتوں کا جھومنا دیکھا

جہاں جہاں میرے آقاؐ کا نقشِ پا دیکھا
ظہورِ جلوۂ یزداں کا آئنہ دیکھا

نبیؐ کے عرش پہ جانے کا سلسلہ دیکھا
زمیں سے عرشِ بریں تک کا فاصلہ دیکھا

فلک کے چاند ستاروں سے غنچہ و گُل تک
رسولِ پاکؐ کے جلوٗں کا سلسلہ دیکھا

فلک کا چاند بڑا ہی ہے خوش نصیب نثارؔ
رسولِ پاکؐ کی انگلی کا معجزہ دیکھا

Short URL: http://tinyurl.com/jqmsjfk
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *