عظیم سپوت محمد حسن شہیدکا یوم شہادت 16 ستمبرکو انکے آبائی گاؤں دامن کوہ سوانس میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)ملک کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے ضلع میانوالی کی دھرتی کے عظیم سپوت محمد حسن شہیدکا یوم شہادت 16 ستمبرکو انکے آبائی گاؤں دامن کوہ سوانس میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ضلع میانوالی کی دھرتی کے عظیم سپوت محمد حسن شہید یکم ستمبر 1942ء کو دامن کوہ سوانس شہر میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سوانس شہر سے حاصل کی اور 6265668 بٹالین ،بی سنگنل 24 بریگیڈ میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ آپ نے سولہ ستمبر 1965ء کی جنگ میں سیالکوٹ کے مقام پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ۔ آپ نے بہادری کی عظیم داستان رقم کرکے قوم کا سر فخرسے بلند کیا ۔آپ کا یوم شہادت سولہ ستمبر کو سوانس شہر میں رشتہ دار اور دوست احباب قرآن خوانی وصدقہ خیرات کرکے مناتے ہیں۔ کیونکہ ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے عظیم سپوت محمد حسن شہید کی برسی کے موقع پرسرکاری کوئی تقریب نہیں ہوتی ۔حالانکہ ابتدا میں کچھ سال سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی برسی منائی جاتی تھی لیکن اب انکی برسی پرکوئی افسراورضلعی انتظامیہ کانمائندہ شرکت نہیں کرتا عوامی اور سماجی حلقوں میں چیف آف آرمی سٹاف ، صدرِ پاکستان ، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب و دیگر افسران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پہلے کہ طرح اب بھی سولہ ستمبر کو محمد حسن شہید کی برسی کے موقع سرکاری تقریب کااہتمام کیاجائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j38hfkp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *