گاڑی ٹیکس ادائیگی کیس؛ ایف بی آر نے آصف زرداری کو طلب کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو ایف بی آر نے گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف بی آر نے سابق صدر آصف زرداری کو کل طلب کرلیا ہے اور نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے سابق صدر آصف زرداری کو نوٹس جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے آصف زرداری کو گاڑیوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔ اور سابق صدر نے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج رات کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوجائیں گے، اور وہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی ایف بی آر میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

گاڑی ٹیکس کیس کیا ہے؟

آصف زرداری کو تحفے میں ملنے والی تین گاڑیاں2009میں دبئی سے پاکستان لائی گئیں۔ مذکورہ گاڑیوں کے چالان بھی آصف زرداری کے نام سے جمع ہوئے، ان گاڑیوں پر3کروڑ71لاکھ روپے سے زائد کی رقم کسٹمز کو ادا کی گئی لیکن تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ان گاڑیوں کا ٹیکس اور ڈیوٹی جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی گئی۔

390 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/yxfhzt2x
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *