پیفاء کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سے منعقد تقریب کی روداد

Print Friendly, PDF & Email

رپورٹ: انیقہ طارق


کچھ دن قوموں کی زندگی میں بہت خاص ہوتے ہیں۔ انہی دنوں میں سے ایک دن 6 ستمبر ہے جو یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد 1965 کی جنگ کے ان عظیم ہیروز کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے اسی حوالے سے 3 ستمبر کو ضلع اٹک تحصیل حضرو کے چھوٹے سے گاؤں مانسر میں سرسیدایلمینٹری پبلیک سکول  میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر پیام اقبال فورم اٹک کی جانب سے سیداسدکاکاخیل نے اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے بہترین انتظامات کئے تھے۔
تقریب میں  ملک کی نامور خواتین نازیہ پروین صاحبہ  جنہوں نے سنگ پیما میں ریکارڈ قائم کیا اور نیشنل سائیکلنگ ریکارڈ یافتہ گل آفشاں طارق    صاحبہ کو خصوصی طور پر اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
جب کے دیگر مہمانان گرامی میں زہین طارق سائیکلنگ رس گولڈمیڈل یافتہ اور رُشنہ ضمیر جنہوں نے سنگ پیمائی میں اپنا مقام پیدا کیا ہے۔ اس تقریب میں شامل تھیں ۔ جبکہ آرمی پبلیک کالج کے لیکچرار محترم فاروق خان صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں سرسیدایلیمنٹری پبلیک سکول کے سرپرست جناب ارشد شاہ, پرنسپل محترم عمرفاروق خان اور سٹاف جبکہ اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے والدین نے تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا.
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت  عالشبہ جب کے نعت رسول مقبول کی سعادت  سنبل نے حاصل کی.
اس تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ ارم صاحبہ نے سرانجام دیں۔
تقریب میں بچوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا جن میں کوئز مقابلہ , ٹیبلو اور تقاریری مقابلے شامل تھے۔
مقابلوں میں نمایاں کردارگی پیش کرنے والے طلبہ و طالبات میں اعزازی اسناد اور میڈلز جبکہ اسکول سٹاف کو بھی اعزازی اسناد سے نوازہ گیا.
اس موقع پر لیکچرار آرمی پبلیک کالج  فاروق خان صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب پر سیداسدکاکاخیل کی کاوش کو سہراہا انہوں  نے کہا کہ نوجوان نسل کو ایسے تقریبات منعقدہ کرنے اور نئی نسل میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ وہ اپنی تاریخ سے متعلق علم سے آگاہ ہوسکیں۔
سیداسدکاکاخیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کردیا انہوں نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ ہمیں اصل معنوں میں اقبالؒ کا شاہین بنے کی ضرورت ہے اور وہ تب ہی ممکن ہوگا جب آپ اپنی تعلیم پر توجہ دیں گے۔
سنگ پمائی میں ریکارڈ یافتہ نازیہ پروین صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقا وسلامتی کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں  نے طلبہ و طالبات کی کاوش کوسہراہااور کہا کہ وہ مذید محنت کریں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں, اپنے خیالات کے اختتام پر انہوں نے پیام اقبال فورم اٹک اور سیدسرسکول کا شکریہ ادا کیا.
نیشنل سائیکلنگ ریکارڈ یافتہ گل آفشاں طارق صاحبہ نے اس دن کی مناسبت سے دفاع وطن کی اہمیت کو شاندار الفاظ میں اجاگر کیا انہوں نے ستمبر 1965کی جنگ کے حالات مختصراً بیان کئے.
تقریب کے اختتام پر پرنسپل عمرفاروق خان نے تمام مہمانوں کا اور والدین کا شکریہ ادا کیا. آخر میں سرسیدسکول کی جانب سے مہمانان خصوصی اور مہمانان اعزازی میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ مہمان خصوصی کو پیام اقبال فورم اٹک کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا گیا۔
رب کائنات ہمارے ملک کو ہر آفت سے بچائے اور رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے___آمین

خدا کرے  کہ مری  ارض  پاک  پر  اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہوaniqa-tariq

Short URL: http://tinyurl.com/jtkj785
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *