پی ایف یو سی کے زیر اہتمام کتاب ’’کالم پوائنٹ‘‘ کی تقریب رونمائی آج ہوگی

Print Friendly, PDF & Email

رؤف طاہر ، سلمان عابد ، توفیق بٹ ، نجم ولی ، افضال ریحان اور دیگر سینئر لکھاری شریک ہوں گے
۔’’کالم پوائنٹ‘‘ پی ایف یو سی کے ممبران کی تحریروں پر مشتمل ہے


اسلام آباد(ایف یو نیوز) پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے قلمکاروں کی منتخب تحریری کاوشوں پر مشتمل کتاب ’’کالم پوائنٹ‘‘ کی تقریب رونمائی آج مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔ تقریب میں ملک بھر سے پی ایف یو سی کے ممبران شرکت کریں گے جبکہ کالم نگاروں کی پذیرائی کیلئے معروف کالم نگار و تجزیہ کار رؤف طاہر ، سلمان عابد ، توفیق بٹ ، نجم ولی خان ، افضال ریحان ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی ، شہزاد چوہدری اور فرخ شہباز وڑائچ تقریب میں خصوصی شرکت اور خطاب بھی کریں گے ۔ تقریب کی صدارت کے فرائض صدر پی ایف یو سی عبدالماجد ملک انجام دیں گے ۔ کتاب ’’کالم پوائنٹ‘‘ میں پی ایف یو سی کے ممبران کی منتخب تحریریں شامل کی گئی ہیں جبکہ یہ کتاب تقریب رونمائی و پذیرائی کے بعد لاہور اور راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت دیگر صوبائی دارالحکومتوں کے اہم کتاب گھروں میں بھی دستیاب ہوگی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jx7ybsj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *