نعیم الحق اور فواد چوہدری میں سرکاری ٹی وی کے معاملے پر ٹھن گئی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد (این این آئی، نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون نعیم الحق اور فواد چوہدری میں بھی سرکاری ٹی وی کے معاملے پر ٹھن گئی ہے ، وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کوسرکاری ٹی وی بورڈ پرمکمل اعتماد ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ سرکاری ٹی وی برطانوی نشریاتی ادارے جیساخودمختارادارہ بنے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں مسائل کا علم ہے، وزیرا عظم ہائوس میں بیٹھے غیر منتخب لوگوں کو سیاست کا علم نہیں ہے۔فواد چوہدری نے نعیم الحق کے بیان پر ٹوئٹر پر تبصرہ بھی کیا اور غالب کا یہ شعر لکھا ، ’’ہوا ہے شہ کا مصاحب پھر ے ہے اتراتا ،وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے ‘‘۔سرکاری ٹی وی ایمپلائز یونین کے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے خلاف جاری احتجاج کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں شامل ہوگئے۔ احتجاج کے دوران وزیر اطلاعات کی آمد پر مظاہرین نے گو ایم ڈی گو کے

نعرے لگ گئے، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری ایم ڈی سرکاری ٹی وی کی مخالفت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری ٹی وی کے مسائل کا ہمیں بخوبی علم ہے، وزیراعظم ہاؤس میں کچھ غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں، جنھیں سیاست کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی کا مسئلہ یہ ہے کہ انتظامیہ نے اپنی تنخواہیں پچیس پچیس لاکھ کرلیں ہیں، ایم ڈی کو ان کی کارکردگی پر خط بھی لکھا تھا اور انہوں نے ساتھ ہی سوال کیا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی کو اتنا غصہ کس بات کا ہے؟ سرکاری ٹی وی کے ملازمین اور پینشنرز مارے مارے پھر رہے ہیں، اگر اوپر کی انتظامیہ اپنی تنخواہیں مقرر کرلے گی تو نیچے نفرت ہی پیدا ہوگی۔ 

Short URL: http://tinyurl.com/yypaoz6d
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *