فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی سب سے بڑی خوبی یہ کہ اس کی ٹیم اپنے کام کو سنجیدہ لے رہی ہے، ای میل کے ذریعے نمائندگان سے مسلسل رابطہ میں رہتی ہے ، خبر کا بہت ہی مختصر وقت میں شائع ہوجانا اس کی ایک منفرد کاوش ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

ماشااللہ فاروق اَپ ڈیٹس اپنی پہلی سالگرہ منا رہاہے۔ جدید دور میں آن لائن اخبار جلد باخبر ہونے کے لیے عوام کی ضرورت بنتے جارہے ہیں۔ پاکستان میں اَب تک سینکڑوں کی تعداد میں آن لائن اَخبار منظر عام پر آچکے ہیں مگر ملکی و غیر ملکی سطح پر جن کو پذیرائی مل پائی وہ شاید بس ایک ہاتھ کی انگلی پر گنے جاسکتے ہیں۔ کئی آن لائن اَخبارات سے راقم کا واسطہ رہا، اکثر نے مایوس کیا۔ اکثر ویب سائٹس کا بند ہونا، آن لائن اَخبار ہوتے ہوئے بھی خبروں کو فی الفور اَپ ڈیٹ نہ ہونا اور درجنوں تو ایسے تھے کہ چند ماہ بعد بند ہوگئے، اَب اُن کا وجود ہی ختم ہوکے رہ گیا ہے۔ فاروق آباد اَپ ڈیٹس سے راقم کا واسطہ چند ماہ پہلے ہوا۔ فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی سب سے بڑی خوبی مجھے یہ نظر آئی کہ اس کی ٹیم اپنے کام کو سنجیدہ لے رہی ہے۔ اپنا نمائندہ مقرر کرنے کے لیے متعلقہ شخص سے بنیادی معلومات اور تصویر لی جاتی ہے۔ ای میل کے ذریعے اخبار کی انتظامیہ مسلسل رابطہ میں رہتی ہے۔ ہر خبر اور تحریر کی اطلاع بذریعہ ای میل کی جاتی ہے جو نہایت احسن اقدام ہیں۔ اس سے نمائندہ کی بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ خبر کا بہت ہی مختصر وقت میں شائع ہوجانا فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی ایک منفرد کاوش ہے۔ مقامی خبریں، ملکی خبریں اور بین الاقوامی خبروں کے لیے الگ الگ سیکشنز سے بہت آسانی سے خبریں ڈھونڈ لی جاتی ہیں۔ ہر نمائندہ کی خبروں کے لیے الگ سے بھی آپشن دے کر اچھی روایت قائم کی گئی ہے۔ سائنس کی خبریں، شوبز اور کھیلوں کی خبروں کے آپشنز کا اضافہ فاروق آباد اَپ ڈیٹس میں مزید نکھار لایاہے۔ کالمزکے ساتھ مراسلات کا اضافہ قارئین کے لیے زیادہ دلچسپی کا باعث ہے۔ تصویری خبروں کے لیے الگ سے بلاگ بھی منفرد کام ہے۔ ایک ہی ویب سائٹس پر درجنوں پاکستانی اور بین الاقوامی نیوز، تفریحی اور سائنسی چینلزاور اَخبارات کا موجود ہونا، اس کے لیے فاروق آباد اَپ ڈیٹس کے بانی اور چیف ایڈیٹر جناب ڈاکٹر ایم اے قیصر ؔ کی عمدہ کاوش کو نہ سراہنا زیادتی ہوگی۔ کتب پر تبصرے بہت احسن اضافہ ہے۔ ہر کام میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔ پرنٹ اخبارات کی طرح اگر کاروباری خبریں اور زراعت سے متعلقہ خبروں کا بھی اضافہ کردیاجائے تو ہر قاری کی بہت سی ضروریات ایک ہی جگہ پر پوری ہوتی رہیں گی۔ مجموعی طور پر فاروق آباد اَپ ڈیٹس بہت اچھی کاوش ہے۔ پاکستان بھر سے نمائندگان کی تعداد کو خاطر خواہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جتنے زیادہ علاقو ں سے نمائندگان مقرر ہونگے ،اتنی ہی زیادہ اس آن لائن اخبار کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ اس اخبار کو ہر سرکاری و غیر سرکاری دفتر کے کمپیوٹر اور ہر آفیسر کے موبائل فون کی زینت اور ضرورت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ نمائندگان مقرر کیے جائیں ۔ نمائندگان اور کالم نگاروں کو خصوصی کارڈز جاری کیے جائیں۔اس اَخبار کو اتنا موثر بنایاجائے کہ اس میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس اعلیٰ اداروں تک لینے کی روایت قائم ہو۔ ڈاکٹر ایم اے قیصرؔ اور اُن کی ٹیم اگر مستقل مزاجی سے کام کو جاری رکھنے میں کامیاب رہی تو بہت جلد پاکستان کی آن لائن اَخباری دُنیا میں فاروق آباد اَپ ڈیٹس اپنا اہم مقام بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

ذوالفقار خان (کالمسٹ وسینئر صحافی)۔
پکی شاہمردان (داؤدخیل)تحصیل و ضلع میانوالی

Short URL: http://tinyurl.com/h5phjq8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *