سیاسی شخصیات سے وابستہ 35 افراد کی دبئی میں جائیدادیں ہیں، ایف آئی اے رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

بیرون ملک جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ایف آئی اے کی عبوری رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ 

رپورٹ کے مطابق سیاسی شخصیات سے وابستہ 35افراد کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی عبوری رپورٹ میں 35 اہم شخصیات سے وابستہ جن افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں ان میں اکبر خان، علیمہ خان، اظہرہ نسرین، رضوانہ امین، سفینہ کھر، ممتاز مسلم، عائشہ انور بیگ، اشوک چاؤلہ اور حسن تالپور شامل ہیں۔

فہرست میں پولیس آفیسر سہیل تاجک اور جنرل ریٹائرڈ افتخار خان مرحوم سمیت بیورو کریسی اور وزارتِ خارجہ سے وابستہ ریٹائرڈ افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

فہرست میں شامل بعض شخصیات سے رابطہ کیا گیا تو اکثریت نے کہا کہ یہ جائیدادیں ان کی نہیں۔ بعض نے کہا کہ جائیدادیں بزرگوں کی تھیں، ہم فروخت کر چکے یا ڈکلیئر کر چکے۔ اب انہیں تنگ کیا جارہا ہے۔

کچھ افراد نے فہرست میں اپنے ناموں کی موجودگی کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ غلط اندراج ان کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت ایسی فہرست دے ہی نہیں سکتی کیونکہ اس سے وہاں سرمایہ کاری کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

جیو نیوز اس فہرست میں شامل ناموں کی اہم شخصیات سے وابستگیوں اور رشتہ داریوں کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں لارہا۔ اگر جائیدادوں کی وابستگی ثابت ہو گئی تو مکمل شناخت کی تفصیل نشر کی جائے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/yanrbwc8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *