حکمران 71 سال سے خاموش ہیں،کشمیر کی آزادی کے لیےاب کچھ کر گزرنے کی ضرورت ہے:سراج الحق

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے فوری طور پر مظفر آباد میں عالم اسلام اور آزادی پسند دنیا کے رہنماؤں کی عالمی کانفرنس بلا کر آزادی  کشمیر کا ایک واضح لائحہ عمل طے کیا جائے اور کشمیر میں ہونے والے قتل عام کو روکا اور بھارت کی طرف سے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے ، کشمیر میں جاری قتل عام کو ایک منٹ کی خاموشی اور اقوام متحدہ میں ایک تقریر کرنے سے نہیں روکا جاسکتا ،پاکستانی حکمران 71 سال سے خاموش ہیں ،بھارت نے کشمیرمیں لاکھوں نوجوانوں کا خون بہایا ، ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی ،پاکستان پر تین جنگیں مسلط کیں اور ہمارے مشرقی بازو کو توڑ کر بنگلہ دیش بنایا مگر حکمران خاموش رہے اب یہ خاموشی توڑنے اور کچھ کر گزرنے کی ضرورت ہے ، اگر 75 سالہ سید علی گیلانی ، یاسین ملک ، شبیر شاہ ، میر واعظ عمر فاروق اور آسیہ اندرابی بھارتی ظلم کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں تو پاکستانی حکمرانوں کی غیرت ایمانی کیوں سو گئی ہے ؟ کشمیری پاکستان کی سا لمیت اور تکمیل کی خاطر 71 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ حکمران بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگتے ہیں اور آلو پیاز ٹماٹر کی تجارت اور فلمی طائفوں کے تبادلوں کے لیے مودی کے کشمیریوں کے خون سے رنگے ہاتھوں میں ہاتھ دینا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم ایسے مذاکرات کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی جن میں کشمیری قیادت شریک نہ ہو ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y9dr4q66
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *