جو جہاد پر یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان ہی نہیں،آصف زرداری نے کریمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے :شیخ رشید

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری کا کیس مرکز میں لانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تھا کیونکہ یہ دولت مرکزی حکومت کی تھی ،لوٹ مار انہوں نے مرکز سے کی تھی ،صوبے سے انہوں نے منی لانڈرنگ کی ،یہ صدر پاکستان میں تھے سندھ میں نہیں تھے ، پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں کہ ان کا کیس سندھ میں لگے جبکہ پنجاب والے چاہتے ہیں کہ ان کا کیس لاہور میں لگے ،تحت لاہور والے آج چیخیں مار رہے ہیں ،جو جہاد پر یقین نہیں رکھتا جو جہاد کے خلاف بات کرتا ہے وہ مسلمان ہی نہیں ہے، میرا یہ ایمان ہے میں اس پر ڈٹا ہوں ،چاہے ساری قوم میری مخالف ہوجائے، میری یہ سوچ ہے کہ اپنا مکتب فکر چھوڑنا نہیں چاہیے کسی کے مکتب فکر کو چھیڑنا نہیں چاہیے،گیس کے زائد بلوں پر کئی لوگوں کی نوکریاں جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ نیا فیشن ہے کہ پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں کہ ان کا کیس کراچی سندھ میں لگے جبکہ پنجاب والے چاہتے ہیں کہ ان کا کیس لاہور میں لگے ،انہوں نے کوئی نہ کوئی ایسی گوٹی ملی ہوئی ہے ،نیچے سارے بیوروکریٹ ان کے ہیں ،لاہور میں انہوں نے پوری پلاننگ کی ہوئی تھی ،اب یہ چیخیں مار رہے ہیں کہ ہفتہ ہو گیا ہے ملاقات نہیں ہوئی ،جیسے یہ کوئی عمرہ کر کے آئے ہیں ،سارے چوری کے امیدوار ہیں ،لوٹ مار انہوں نے کی ہوئی ہے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے دو ہی مالک ہیں ایک آصف زرداری اور دوسرا پاکستان ریلوے ، آصف زرداری پروفیشنل ہیں وہ جیل کاٹ لے گا ،اس نے اپنی ساری سیاست متنازعہ کی ،اس نے شہید کی شہادت کا فائدہ لیتے ہوئے ایک ملازمہ کے پرس سے وصیت نکالی ،میں عینی شاہد ہوں کہ آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیا ،جس دن بے نظیر شہید ہوئی آصف زرداری کی سیاست آسمان پر اور پاکستان ریلوے زمین بوس ہو گئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوتاہی سے سندھ میں زرداری جیت گئے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹھیک طریقے سے سندھ میں کمپئین نہیں چلائی،سندھ میں لوگوں کو جگانے کی ضرورت ہے،سندھ میں غریبوں اور مظلوموں کو وڈیروں ،پٹواریوں، تھانداروں اور تحصیلداروں کے نیچے انگریز راج بنایا ہوا ہے ، جس دن یہ انگریز راج ختم ہو گیا پاکستان اتنی ترقی کرے گا کہ دنیا دیکھے گی،اس ملک میں جتنے اجرتی قاتل ہیں وہ آصف زرداری کے ساتھ اٹیچ ہیں اور انہوں نے ذاتی فورس بھی بنا رکھی ہے ،آصف زرداری نے کریمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ،چور کس طرح وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں ؟پیپلز پارٹی کے بعض لوگ ویسے ہی کمپنی کی مشہوری کے لئے مراثی بنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو جہاد پر یقین نہیں رکھتا جو جہاد کے خلاف بات کرتا ہے وہ مسلمان ہی نہیں ہے، ترقی، تنزلی،عزت ،موت ،فتح ،شکست ،صحت ،بیماری ،اقتدار ،اپوزیشن ،رہائی اور قید سب اللہ کی طرف سے ہے،میں پڑھا لکھا ہوں اور میرا یہ ایمان ہے ،میں اس پر ڈٹا ہوں ،چاہے ساری قوم میری مخالف ہوجائے،میرے خلاف دیں کوئی فتوی مولوی اور سرکاری ادارے، میری یہ سوچ ہے کہ اپنا مکتب فکر چھوڑنا نہیں چاہیے کسی کے مکتب فکر کو چھیڑنا نہیں چاہیے،اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا جھنڈا بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے،جس مکتبہ فکر کو آپ مانتے ہیں اس مکتبہ فکر کا مفتی اور امام اگر فتویٰ دے دے تو جہاد لازم ہے ،کشمیر کی جدوجہد آزادی جہاد ہے فساد اور دہشت گردی نہیں ہے ،جو لیڈر اس کے خلاف بات کرتا ہے تو میں اسے سمجھانا چاہتا ہوں تو وہ کہہ دیتا ہے کہ میں نے قتل کا فتوی دیا ہے ،وزارت کوئی چیز نہیں ہوتی ،آٹھ وزارتوں کو میں نے ڈیل کیا ہے ،اگر جہاد کا اعلان ہو تو میں وزارت نہیں جہاد کے ساتھ ہوں گا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y459a4uj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *