اپوزیشن نے حکومت کیخلاف تگڑا منصوبہ تیار کر لیا، 100 دن پورے ہوتے ہی بھرپور احتجاجی سیاست شروع کر دیں گی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے خاموشی سے حکومت کیخلاف تگڑا منصوبہ تیار کر لیا، موجودہ حکومت کے 100 دن پورے ہوتے ہی بھرپور احتجاجی سیاست شروع کر دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک صفحے پر ہیں۔ ہم حکومت کے سو دن کی مدت پوری ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد وائٹ پیپر پیش کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کو ابھی تک یہی محسوس ہو رہا ہے کہ وہ آج بھی کنٹینر پر بیٹھے ہیں حالانکہ وہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہنا سرا سر غلط ہے کہ این آر او کا فائدہ صرف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو ہوا۔ ایم کیو ایم کے لوگوں پر بہت زیادہ مقدمات تھے اور یہ مقدمات ساڑھے 6 ہزار سے زیادہ تھے۔
این آر او کے سب سے بڑے بینی فشری تو ایم کیو ایم کے لوگ تھے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے ان میں سے ایک دو لوگوں کو تو ابھی وزیر بھی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف نے شہید بینظیر بھٹو سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ پاکستان واپس آئیں اور انتخابات میں حصہ لیں جس پر بی بی شہید نے کہا تھا کہ میں اس وقت انتخابات میں حصہ لوں گی جب مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سمیت سب کو موقع دیا جائیگا اس کو سب نے این آراو کا نام دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی شخصیت نہیں ہیں، گاڈ گفٹڈ شخصیت ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ انڈر 19 ٹیم کیساتھ ورلڈ کپ جیتیں گے۔ نبیل گبول نے کہا کہ ان کو اس بات کا پتا ہونا چاہئے کہ ان کی حکومت تین چار لوگوں پر کھڑی ہے اور ان میں سے بھی کچھ لوگ ان سے ناراض ہیں، انہیں اتنی بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک صفحے پر ہیں،طہم سو دن کی مدت پوری ہوئے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے بعد ہم حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرینگے اور اسے بتائینگے کہ انہوں نے 100دن میں کیا کچھ کیا ہے۔ نبیل گبول کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ قوم کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں کہ قرضہ اور ادھار ملنے پر وزیر اعظم قوم کو خوشخبری سنا رہے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/yd7rqmhb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *