اپ گریڈیشن نہ کرنے پر محکمہ نہر کے ملازمین کا سخت احتجاج ،پنجاب حکومت محکمہ کے ملازمین کا معاشی قتل عام کررہی ہے

Print Friendly, PDF & Email

فا روق آ با د (ایف یو نیوز)آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن کا ایک خصوصی اجلاس بنگلہ فاروق آباد زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر منعقد ہواجس میں کیو بی لنک فاروق آباد ، اپر گوگیرہ ڈویژن ، رچنا ڈرینج ڈویژن ، سٹور ورکشاپ ڈویژن شیخوپورہ اور قادر آباد ڈویژن کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مین سرگودھا روڈ فاروق آبادپر چوہدری خوشی محمد کھوکھرکی قیادت میں ملازمین نے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔اپ گریڈیشن نہ کرنے پر محکمہ نہر کے ملازمین کا سخت احتجاج ،پنجاب حکومت محکمہ کے ملازمین کا معاشی قتل عام کررہی ہے۔ کلریکل ملازمین کی طرح ٹیکنیکل ، نان ٹیکنیکل ، ورکشاپس اور دیگر ملازمین کے سکیلوں میں 6سکیل تک اپ گریڈیشن کی جائے ۔ا علیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف فوری نوٹس لے کر ملازمین کے سکیلوں میں6سکیل تک کی 01-01-2016, 01-07-2014, 01-07-2007سے فوری اپ گریڈیشن کی جائے ۔ ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے اور بھرتی کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے۔ ملازمین کی سروس بکیں مکمل کر کے متعلقہ اکاؤنٹس آفس پے کی فیکسیشن اور سروس کی ویریفیکیشن کروائی جائے اور دیگر جائز مطالبات پورے کئے جائیں۔ بند مراعات بحال کی جائے ۔ خصوصی اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر ، راشد علی ، محمد اقبال ، محمد رمضا، گل زریں مہتاب ، محمد ادریس ، محمد اکبر ، محمد مشتاق ، محمد اعجاز اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Short URL: Generating...
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *