ہم زندہ قوم ہیں کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتی : الحاج زبیر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور ( ایف یو نیوز )مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیراحمد نے کہا ہے پاکستان نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کرکے ثابت کردیا ہم زندہ قوم ہیں کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتی آج ملک کی نازک صورتحال میں صرف میاں نواز شریف ہی واحد قومی رہنما ہیں جن پر چاروں صوبوں کو بھرپوراعتماد ہے ہم مادِروطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے قومی ہیرو میاں نواز شریف اور تمام ایٹمی سائنسدانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ الحاج زبیراحمد نے کہا جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے اعلان ہوتے ہی لوگ خوشی کے عالم میں دیوانہ وار گھروں سے باہرنکل آئے،یہ بلا شبہ میاں نواز شریف اور پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں کا کمال ہے قوم اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/gvbdh74
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *