کتاب کی اہمیت کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمنار کا انعقاد۔۔۔۔ رپورٹ: ایس ایم عرفان طاہر، اولڈھم

Print Friendly, PDF & Email

اولڈھم( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کی پذیرائی کے حوالہ سے کتاب کی اہمیت کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمنار کا انعقاد مقامی میر ہاءوس میں کیا گیا ۔ جس میں میر آف اولڈھم کونسلر فدا حسین کے علاوہ نوجوان مصنف سید کا شف سجاد ، ڈاکٹر زاہد چو ہان ، شیر محمد ، مفتی علامہ ہلال میاں ، معروف صحافی حسن طا ہر رفیق ، عبد الکریم ، کاروباری شخصیت زاہد اختر ملک ، مجاہد خان ، علامہ قاری عبدالشکور،فضل رحیم ، علامہ قاری محمد شاکر ، تنزیل خان اور نوجوان صحافی و معروف کالم نگار ایس ایم عرفان طا ہر نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے کتاب کی اہمیت کے حوالہ سے روشنی ڈا لتے ہو یے کہاکہ کتاب نہ صرف احساس و جذبات کے اظہار کا زریعہ ہے بلکہ یہ علم و ادب اور تاریخ کو محفوظ بنا نے کا بھی اہم  را ستہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کتاب دوستی رکھنے والی اقوام کبھی اپنے معمولات زندگی میں خطا نہیں کھاتیں اور نہ ہی انہیں نظام حکومت چلانے میں کویی دشواری اور سرزنش پیش آتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کتاب علم و ادب کا وہ خزینہ ہے جو جا ہلیت اور لاعلمی کے اندھیروں سے نکال کر روشن اجالوں کا راہی بنا دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان مصنف سید کاشف سجاد کی دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر ایک ایسی لازوال کاوش ہے جو آنے والی نوجوان نسلوں کو انکے آباء و اجداد اور اپنوں کی تاریخ اور معمولات زندگی سے روشناس کرواتی رہے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ ہجرت کا موضوع اتنا وسیع و بلیغ ہے کہ اس میں آغاز زندگی سے لیکر ابد تک کا سفر باآسانی سمویا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ رویے زمین میں کویی بھی ایسی شے نہیں جو اس حالت سے نہ گزری ہو اس کی جا معیت اور وسعت دونوں جہانوں پر محیط ہے زندگی کی شروعات بھی حقیقت میں ایک نیی دنیا میں ہجرت سے منصوب ہے جبکہ اس کا خاتمہ بھی ہجرت کے ایک نیے سفر کا مسافر بنادیتا ہے ۔ ہجرت درحقیقت سنت رسول ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دراصل قلم اور کتاب کے زریعہ سے ہی قوموں کے حالات و واقعات مرتب کیے جا تے ہیں اور انسان گزرے ہویے وقت سے بھی باخبر رہتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کتاب محض نمود و نما یش اور لکھنے والی کی شہرت و اہمیت کا باعث ہی نہیں بنتی بلکہ اسے پڑھ کر اور اس پر اپنا ردعمل کا اظا ہر کر کے ہی اس کے لکھنے والے کا قرض چکایا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کتاب لکھنا اور اس سے اپنے آپ کو منصوب رکھنا ہر شخص کے نصیب کی بات نہیں ہے کیی لوگ اپنے مشکل معمولات زندگی  دشواریوں اور پریشانیوں کے باعث اس ہنر و فن سے مستفید نہیں ہو پا تے لیکن جو لوگ اس کی اہمیت اور حیثیت کو تسلیم کرتے ہو یے دوسروں کے لیے ایک احساسات و خیالات اور مختلف جذبات کا مجموعہ تیار کرتے ہیں وہ بڑے خوش نصیب اور لایق تحسین ہیں ۔ اور انکی مثبت پہلو میں حوصلہ افزایی اور داد ضروری عمل ہے اسی طرح دوسرے لوگوں کے دلوں میں بھی اس فن اور ہنر کی محبت اور عقیدت اجا گر ہوتی ہے  ۔ سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی میر آف اولڈھم کونسلر فدا حسین نے نوجوان مصنف سید کا شف سجاد ، نوجوان صحافی و معروف کالم نگار ایس ایم عرفان طا ہر اور صحافی حسن طا ہر رفیق کو انکی صحافتی اور ادبی خدمات اور کتاب دوستی کے اعتراف میں تو صیفی اسناد بھی پیش کیں اور سیمینارز کے شرکاء میں دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کی اعزازی کاپیاں بھی تقسیم کی گیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zp38shz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *