معروف برطانوی ریڈیو پریذنٹر و لکھاری وکی گل سے خصوصی انٹرویو ۔۔۔۔ انٹرویو: ایس ایم عرفان طاہر

برمنگھم (انٹرویو: ایس ایم عرفان طا ہر ) انسان کا چہرہ اسکے کردار ، افکا ر ، عمل اور خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے ، اللہ رب العزت نے ہر مرض ہر مشکل اور ہرمسئلے کا حل رکھا ہے لیکن اسکے لیے گہری تحقیق و تشخیص اور یقین کی ضرورت ہے ۔ قدرتی رنگت وجا ہت اور خوبصورتی کا متبادل مصنوعی حسن اور عمل کبھی بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر معروف برطانوی ریڈیو پریذنٹر و لکھاری وکی گل نے نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ گذشتہ 18 برس سے ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے شعبہ سے منسلک ہو ں انتہا ئی محنت اور لگن سے اپنے پروفیشن کو بام عروج بخشنے اور مزید ترقی کیلیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہو ں لیکن دیگر شعبہ جا ت کی طرح الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں بھی انگنت مسائل کا سامنا ہے ۔انہو ں نے اپنی ایک نایاب دریافت کا ذکر کرتے ہو ئے بتایا کہ انسان کسی کھوج یا تلا ش میں لگا رہے تو اسے کوئی نہ کوئی کامیابی ضرور مل ہی جاتی ہے ایک روز اپنے ایک دوست کے ساتھ ملنے کا اتفاق ہوا تو انکے پاس ایک کتاب دکھائی دی جو شاید کسی عربی کتاب کا ہندی زبان میں ترجمہ تھا پڑھتے پڑھتے اس عبارت پر نظر گئی کہ حضور سرور کائنات ﷺ اپنے دوستوں سے بے حد پیا ر کرتے تھے جب آپ ﷺ کے قریبی ساتھیوں کے بال گرنے لگتے یا بالوں سے متعلقہ کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوتا تو آپ ﷺ تقریبا 51 دیسی جڑی بوٹیوں پر مشتمل ایک مرہم تیا ر کرتے اور پھر خود اپنے دوستوں کے سر پر لگا دیتے تو تھوڑے عرصہ بعد ہی جن کے بال گرتے وہ رک جا تے جن کو خشکی سکری یا بالوں سے متعلق کسی بھی پریشانی یا مسئلے کا سامنا ہو تا تو وہ چند ہی ہفتوں میں شفا یا ب ہو جا تے اسی لمحہ میں نے اسے اپنے پیغمبر اسلام کی پیروی سمجھتے ہو ئے انڈیا سے دیسی جڑی بوٹیاں منگوائیں اور جیسا جیسا کتاب میں تحریر تھا اسی طرح ایک کریم تیا ر کرلی اور اپنے گرتے ہو ئے بالوں کو روکنے کے لیے اسے آزمائش کے طور پر متواتر استعمال کرنا شروع کردیا چند ہی ہفتے بعد میرے گرتے ہو ئے بال نہ صرف رک گئے بلکہ جہاں سے بال غائب ہو گئے تھے وہاں پر بھی دوبارہ بال نئے سرے سے پیدا ہو نے شروع ہو گئے اس وقت میرا یقین اور اطمینان اس قدر بڑھا کہ میں نے اس بات کا ارادہ کیا کہ میں خد مت انسانیت اور دوسرے لوگوں کو بھی اس نسخہ سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کروں تو میں نے
Shivicream Hair Grow Tonic
تیار کیا جس کا یہ فائدہ ہے کہ سب سے پہلے یہ گرتے ہو ئے بالوں کو روکتا ہے ، بالوں میں موجود خشکی سرکی ختم کرتا ، بال لمبے گھنے اور دیگر مسائل کو آسانی سے کنٹرول کرتا ہے اور زیادہ سے زیادہ تقریبا 10 ہفتے کے اندر اندر بال دوبارہ اگا نے شروع کردیتا ہے سر کے بال بغیر کسی مصنوعی طریقہ کے قدرتی طور پر دوبارہ اگنے شروع ہو جا تے ہیں اور اپنی اصلی شکل میں بڑھتے رہتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات کہ یہ ایک قدرتی اور فطری طریقہ ہے بال اگا نے کا اس سے نہ تو کوئی سائیڈ افیکٹ ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی مشکل پیش آتی ہے بلکہ قدرتی طور پر بال محفوظ بھی بنا ئے جا سکتے ہیں اور انہیں مضبوط بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انسان کا چہرہ اسکی خوبصورتی اور حسن کا بنیادی عضو ہے یہ سامنے ہوتا ہے اور ہر ایک کو دکھائی دیتا ہے ، چہرے کا بناؤ سنگھار اور اسکی خوبصورتی میں بالوں کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے اسی طرح کوئی بھی نوجوان لڑکی وقت سے پہلے بال گرنے والوںیا گنجے مردوں سے شادی پر بھی آما دہ نہیں ہوتی ہے ۔ مردو خواتین میں جب بال گرتے ہیں تو گھبراہٹ اور پریشانی کے باعث وہ طرح طرح کے ٹوٹکے اور غیر فطری حربے اپنا تے ہیں جس سے نہ صرف انکے بال ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھو جا تے ہیں بلکہ وقت اور پیسے کا بھی ضیاع ہو تا ہے لیکن
Shivicream Hair Grow Tonic
کے استعمال سے نہ تو کوئی سائیڈ افیکٹ ہوتا ہے اور نہ ہی وقت اور پیسے کا ضیاع بلکہ قدرتی طور پر انسان کے نہ صرف بال گرنے بند ہو جاتے ہیں بلکہ گرے ہو ئے بال بھی دوبا رہ اگنے شروع ہوجاتے ہیں 75 برس کی عمر سے نیچے افرادکے لیے یہ نسخہ آزمودہ اور نہا یت کا رآمد ہے ۔ انسان کے سر کے بال چہرے کی خوبصورتی پر گہرے اثر انداز ہو تے ہیں بے شک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے اسلیے خود کو خوبصورت اور پر کشش بنا نے کے لیے اسکی دی ہوئی قدرتی خوبیوں کو محفوظ بنا نے کے لیے انسان کو کو شش ضرور کرنی چا ہیے کیونکہ وہ جو چا ہے عطا کرسکتا ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے میرا یہ عزم ہے کہ میں انسانوں کی بھلا ئی انہیں نفع پہنچا نے اور انکی خوبصورتی کو چار چاند لگا نے کے لیے اس کا رآمد نسخہ کو پو ری دنیا میں پھیلا ؤں تاکہ بالوں کی بیماریوں اور گنجے پن میں مبتلا ء افراد کو خا طر خواہ فا ئدہ پہنچایا جا سکے ۔ اور انہیں اس موذی اور منفی عمل سے ہمیشہ ہمیشہ کیلیے نجا ت حاصل ہو جا ئے ۔
Shivicream Hair Grow Tonic
مردو خواتین دونوں کے لیے یکساں مفید اور کا رآمد نسخہ ہے جس سے نہ صرف اپنے بالوں کو گرنے سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ گرے ہو ئے بالوں اور گنجے پن کو بھی شکست دی جا سکتی ہے ۔
Leave a Reply