واٹرسپلائی سکیم پائی خیل کی عرصہ درازسے بوسیدہ واٹرٹینکی کوگرانے کاکام جاری

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل(نامہ نگار)واٹرسپلائی سکیم پائی خیل کی عرصہ درازسے بوسیدہ واٹرٹینکی کوگرانے کاکام جاری تفصیلات کے مطابق واٹرسپلائی سکیم پائی خیل کی عرصہ درازسے بوسیدہ واٹرٹینکی جوکہ تیزہواکے جھونکے سے بھی جھولنے لگتی تھی آس پاس کے مکین خوف وہراس کی وجہ سے گھرچھوڑنے پرمجبورہوگئے تھے ۔ادھررہی سہی کسرماہِ اکتوبرمیں آنیوالے زلزلے نے پوری کردی جس سے ٹینکی کی بنیادوں اورپلروں میں خطرناک دراڑیں پڑگئی تھیں ۔میڈیاکی ٹیم نے باربار اخبارات میں خبریں شائع کیں ۔جس پرمتعلقہ ارباب اختیارنے فوری ایکشن لیتے ہوئے بوسیدہ واٹرٹینکی پائی خیل کوگرانے کے ٹینڈرکردیے تھے ۔بعدازاں مزدوروں کی ایک ٹیم نے باقاعدہ طورپرواٹرٹینکی کوگرانے کاکام زوروشورسے شروع کردیاگیاہے جس سے آس پاس کے مکینوں نے سکھ کاسانس لیتے ہوئے میڈیاٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔اورحکام بالاسے دوبارہ ازِسرنوواٹرٹینکی پائی خیل کی تعمیرکامطالبہ کیاہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h2lyjzl
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *