بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پرواپڈانے پائی خیل واٹرسپلائی سکیم کاکنکشن کاٹ دیا

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پرواپڈانے پائی خیل واٹرسپلائی سکیم کاکنکشن کاٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل واٹرسپلائی سکیم پائی خیل کے مین سپلائی کے پائپ پرواٹرٹینکی کاملبہ گرنے سے پائپ پھٹ گئے جس سے شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی سپلائی بندکردی گئی تھی ۔ آج بڑی مشکل سے پائپ کی مرمت کرکے پینے کے صاف پانی کی سپلائی شروع کی تودوبارہ پائپ لیکج کاشکارہوگئے جس سے دوبارہ پانی کی سپلائی بندہوگئی ۔رہی سہی کسرواپڈانے واٹرسپلائی سکیم پائی خیل کے بجلی کے بل 2لاکھ روپے کی عدمِ ادائیگی پربجلی کے کنکشن کاٹ کرپوری کردی۔ پہلے بھی شہری پینے کے صاف پانی کی بوندبوندکوترس گئے تھے ۔اورپینے کے صاف پانی کے حصول کے لئے دوردرازسے پانی بھرکرلانے پرمجبورتھے ۔اب دوبارہ پائپ کی لیکج اوربجلی کے کنکشن کاٹنے کی وجہ سے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہوگئے ہیں ۔کیونکہ سٹی پائی خیل کازیرزمین پانی کڑوااورمضرِصحت ہے ۔جسکی وجہ سے شہریوں میں معدہ،ہیپاٹائٹس اوردیگربیماریوں پھیلانے لگ گئی ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی،محکمہ پبلک ہیلتھ انجییئرنگ کے ارباب اختیارسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zgubm4o
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *