بصری تربیت گاہ منا سک حج و عمرہ کے زیر انتظام حج معلوماتی ڈیسک کا قیام

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی (ایف یو نیوز)بصری تربیت گاہ منا سک حج و عمرہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بصری تربیت گاہ مناسک حج وعمرہ ایف-765، کالج چوک، سیدپور روڈ،سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں حج2016 ء ؁ کے لیے معلوماتی و تربیتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حج پر جانے والے عازمین (گورنمنٹ سکیم، پرائیویٹ سکیم) کسی بھی قسم کا مسئلہ کے حل کیلئے مثلا حج درخواست فارم ، حج گروپ لیڈر،محرم، حج بدل وغیرہ کے بارے میں معلومات اور مناسک حج کی تربیت کے بارے میں کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔ مناسک حج کا کتابچہ ’’ترتیب حج‘‘ بلامعاوضہ دستیاب ہے۔ حج پر جانے والے عازمین جوابی پتہ لکھا ہوا ڈاک کا لفافہ ارسال کر کے کتابچہ ترتیب حج بلامعاوضہ منگوا سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ عید الفطر کے بعدحسب سابق مناسک حج کے تربیتی پروگرام شروع ہو نگے۔ بے لو ث خدمت، مشاورت اور تربیت کیلئے موبائل: 03335207070پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 1,505 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/jnu2umv
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *