۔50سالہ شخص ریل گاڑی کے نیچے آکرجاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل کے نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف کارہائشی50سالہ شیربہادرریل گاڑی کے نیچے آکرجاں بحق تفصیلات کے مطابق پائی خیل کے نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف کارہائشی50سالہ شیربہادرآرائیں ولدگل محمدآرائیں سحری کے وقت اپنے گھرسے نکل کرریلوے لائن کی پٹری پرجابیٹھا۔گرمی اورلوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے شیربہادرکوچلنے والی ٹھنڈی ہوانے پٹری پرگہری نیندسُلادیا۔اسی اثناء میں کندیاں سے آنیوالی ریل گاڑی اُن کے اُوپرسے گزرگئی جس سے وہ موقع پرزندگی کی بازی ہارگیا۔متوفی کی موت کی اطلاع گھرمیں ملتے ہی کہرام مچ گیا۔ضروری کاروائی کے بعدمتوفی کی نمازِجنازہ اداکردی گئی۔نمازِجنازہ میں ہرمکتبہ فکرکے کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی ۔بعدازاں سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔پسماندگان میں ایک بیوہ،چاربیٹیاں اوردوبیٹے چھوڑے ہیں۔متوفی شیرحسن آرائیں (آرے والہ)کاحقیقی بھائی تھا۔

 867 total views,  2 views today

Short URL: Generating...
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *