دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کی تقریب رونمائی۔۔۔۔ رپورٹ: ایس ایم عرفان طاہر، مانچسٹر

Print Friendly, PDF & Email

ما نچسٹر (رپورٹ: ایس ایم عرفان طاہر) دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر کی تقریب رونمایی ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، ادبی ، صحافتی ، شعراء ، کالم نگاروں اور تمام مکاتب فکر کی بھرپور شرکت ، نوجوان اور ابھرتے ہوءے پاکستانی نثراد برطانوی مصنف سید کاشف سجاد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوءے زبردست خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان مصنف سید کا شف سجاد کی پہلی کتاب ،، دی امیگرنٹ بیسٹ سیلر ،، کی تقریب رونمایی لانگ سایٹ لا یبریری مانچسٹر برطانیہ میں انعقاد پذیر ہویی جس میں میر آف اولڈھم کونسلر فدا حسین ، میر آف ٹریفورڈ کونسلر اعجاز ملک ، سابق لارڈ میر آف مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ، کونسلر تیمور طارق ، کونسلر عابد چوہان ، امیدوار براءے ایم پی کنزرویٹو پارٹی محمد افضل ، کونسلر رب نواز ،چیرمین حلقہ ارباب ذوق برطانیہ چو ہدری محمد انور ، لیاقت علی احد ، ڈا کٹر محمد یو نس پرویز ، ماریہ خان ریڈیو پریزینٹر ، غلام مصطفی مغل ، قیصرہ شیرازی ، پامیلا اشرف ، لا یبہ رزاق ، نغمہ کنول ، سارہ احمد ، ایڈووکیٹ عالم ، سید فیض رسول ، محمد اقبال باہو ، شیخ امتیاز ، سید منظور شاہد ، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم قمر خلیل ، چو ہدری تاثیر احمد ، سید اظہر شاہ ، سید جا وید حسین شاہ ، نوجوان صحافی و معروف کالم نگار ایس ایم عرفان طا ہر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے نوجوان مصنف سید کاشف سجاد کی ادبی کو ششوں کو سراہتے ہو ءے کہاکہ نوجوان آنے والے دور کا روشن مستقبل ہیں انکی مثبت سرگرمیوں اور اقدامات کے باعث ہی ملک وملت کا نام روشن ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہجرت ایک بڑا گہرا اور وسعت رکھنے والا مضمون ہے جو ہر ایک انسان کی زندگی سے کسی نہ کسی طرح وابستگی رکھتا ہے روز مرہ معمولات میں ہر شخص ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت کرتا رہتا ہے اور اسی بات کو سید کاشف سجاد نے ایک خوبصورت اور پر کشش کہانی کی صورت میں زندگی کی حقیقتوں سے تعلق رکھنے والے واقعات کو زیب قرطاس کیا ہے جو ہر ایک کے احساسات و جذبات کی عکاسی کرتا ہوا دکھایی دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ویسے تو لوگ افسانوی دنیا کے انہونے کرداروں کو اپنے موضوع کا حصہ بنا کر تحریر کا سہارا لیتے ہیں اور لوگوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہویے کتابیں شایع کرتے رہتے ہیں لیکن انسان کی نجی زندگی ، زمینی حقایق اور عملی زندگی کے گوشوں کو منظر عام پر لیکر آنا ایک بہت بڑی کاوش ہے جو آنے والوں کےلیے ایک مویثر پیغام ثا بت ہوتی ہے اور دلچسپی رکھنے والے اپنی پیاس کے مطابق استفادہ بھی حاصل کرتے رہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہجرت کا سلسلہ رسول اکر سے شروع ہوا اور تا حال جا ری و ساری ہے ۔ ہر کویی محض پیسے کمانے اور مال و دولت اکھٹی کرنے کے لیے ہجرت نہیں کرتا بلکہ اس کے پس منظر میں کیی اغراض و مقاصد اور بڑے مشن کار فرما ہوتے ہیں کویی انسان اپنے علم و شعور کو بڑھانے اور زندگی کو بہتر بنا نے کے لیے ہجرت کا راستہ اپنا تا ہے کویی اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے پردیس کا راستہ اپناتا ہے کویی بہتر مستقبل کی تلاش میں اپنے وطن کو خیر آباد کہتا ہے کو یی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے لیکن مقصد کویی بھی ہو سب کو کسی نہ کسی مشکل اور دشوار گزار مسافت سے گزرنا پڑتا ہے اپنے دیس کو چھوڑ کر دیا ر غیر میں بسنے والوں کو کیی مسایل اور مصایب برداشت کرنا پڑتے ہیں جن میں سرفہرست اپنوں اور پیاروں کا ساتھ ہے۔ قفس اور تنہایی میں ڈوبا وہ فراق جسے زندگی بھر فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے با لعموم دنیا بھر اور بالخصوص برطانیہ میں آباد امیگرنٹ کے مسایل اور مصایب کی نشاندہی کرنے پر نوجوان مصنف سید کا شف سجا د کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکی ،،دی امیگرینٹ بیسٹ سیلر ،، تحریر کو امیگریشن کرکے آنے والے افراد کے دل کی آواز قرار دیا ۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزایی کےلیے اور مصنف کے معاون و مددگار بننے پر توصیفی اسناد سے نوازا گیا اور سید کاشف سجاد نے اپنی پہلی کتاب ،، دی امیگرنٹ بیٹ سیلر،، کی اعزازی کاپیاں بھی معزز مہمانوں میں تقسیم کیں ۔

the immigrant best seller 2

Short URL: http://tinyurl.com/znc6gll
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *