سونو نگم کا انوکھا تجربہ، ابھیشیک کی نادانی

Print Friendly, PDF & Email

گلوکار سونو نگم کا یوں تو بالی ووڈ میں اول نمبر کے پلے بیک سنگرز میں شمار ہوتا ہے لیکن موسیقی اور اپنے فن کو نئی بلندیوں پر پہنچانے اور نئے نئے تجربے کرنا ان کے مزاج میں شامل ہے۔ حال ہی میں سونو نگم نے ایک بہت ہی انوکھا تجربہ کیا۔ انھوں نے بھیس بدل کر ممبئی کی سڑکوں پر بھکاری بن کر گانے گائے اور اس طرح سڑکوں پر گاتے ہوئے انکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا۔ سونو کا خیال ہے کہ لوگوں کے درمیان جاکر ہی معاشرے کی حقیقی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ وہ اپنے اس تجربے کو زندگی کے سبق کے طور پر دیکھتے ہیں۔


سونو نگم کہتے ہیں کہ کڑی دھوپ اور دھول مٹی کے درمیان گانا بہت مشکل ہے۔ سونو نگم کی ہمت کی داد دینی پڑے گی، اس لیے نہیں کہ انھوں نے بھکاری کے بھیس میں سڑکوں پر گانا گایا بلکہ اس لیے کہ اب وہ ملک کے سیاسی رہنماوں اور بڑے بڑے حکام کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ بھی انھیں کی طرح بھیس بدل کر عام لوگوں کے درمیان جائیں اور ان کے مسائل سمجھیں۔ سونو جی شاید آپ کی یہ خواہش یا

Short URL: http://tinyurl.com/zwd9b6a
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *