پیارا پاکستان گروپ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ2016

Print Friendly, PDF & Email

کسووال (ایف یو نیوز)کمالیہ کی متحرک و فعال فلاحی تنظیم پیارا پاکستان ویلفئیر سو سائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام عظیم الشان تقریب تقسیم ایوارڈ و اسناد کا اہتمام گزشتہ شب تحصیل میونسپل ہال میں کیا گیا۔ خصوصی تقریب کے مہمان زی وقار صدر پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی ساجد کمبوہ ، میاں ریاض احمد ، جبکہ مہمان خصوصی سابق وزیر تعلیم پنجاب ریاض فتیانہ تھے۔
مہمانان اعزاز و دیگر معزز شخصیات میں رہنما مسلم لیگ (ن) سردار راحیل انور ، ملک محمد شریف، چوہدری عبد الرشید گجر، چوہدری شوکت انصاری، رانا عبد الرؤف خاں، بلدیہ کمالیہ کے نو منتخب کونسلرز اور معززین شہر نے شرکت کی افتتاحیہ خطاب ممتار ادیب ایم شفیق شاہد نے پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور فلاحی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
پیارا پاکستان کے زیر اہتمام 50 خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ کورسز مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات میں 40حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس ، رہنما مسلم لیگ ن سردار راحیل انور اور متوقع امیدوار چئیرمین بلدیہ ملک محمد شریف اور چوہدری عبد الرشید نے تقسیم کئے۔ جبکہ سپورٹس ، اعلی سماجی خدمات ، ایمانداری ، ادب و تحریر، شاعری، تعلیم ، صحافت ، فلاح ، عزم ، جرات اور دیگر اعلی خوبیوں کی بناء پر کمالیہ کے ہونہار لوگوں میں حسن کارکردگی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ جبکہ دوسرے شہروں کے ممتاز علمی و ادبی عظیم لوگوں کو بھی حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
piara pakistan award 2016 ASC2تمام شعبہ ہائے زندگی میں مثالی کارکردگی پر 25 شخصیات جن میں ممتاز ادیب ایم شفیق شاہد ، کالم نگاری میں اختر سردار چودھری ،کسووال ، شہزاد اسلم راجہ لاہور ، غلام رضا لاہور، عبدالقادر عباسی اسلام آبادکو2016ء کے خصوصی طور پر ،،پیاراپاکستان ایوارڈ ،،سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
پیارا پاکستان گروپ کی تقریب تقسیم ایوارڈ سے ریاض فتیانہ ، سردار راحیل انور ، ملک محمد شریف، چوہدری رشید گجر ، ساجد کمبوہ ، میاں ریاض احمد و دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔اس خوبصورت ا ور عظیم الشان تقریب کے اختتام پر شام غزل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ کمپئیرنگ کے فرائض رانا عبدالرؤف نے انجام دئیے۔ پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کمالیہ کی یہ یادگار تقریب رات گئے تک جاری رہی۔

Short URL: http://tinyurl.com/j2mbcn4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *