پنجاب حکومت کا ٹیکنیکل سٹاف کو مستقل کرنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Print Friendly, PDF & Email

میانوالی (ایف یو نیوز) پنجاب حکومت کا ٹیکنیکل سٹاف کو مستقل کرنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ٹیوٹا ضلع میانوالی کی ضلعی منیجمنٹ پرنسپل ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف نے ملازمین کو ریگولر کرنے کوتاریخی اقدام قراردیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ، چیف ریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور تمام افسران بالا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کاوشوں کو سراہا، ٹیکنیکل سٹاف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل ملازمین نے عوام کو فنی تعلیم فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ ٹیکنیکل سٹاف کا عرصہ دراز سے مطالبہ تھا ٹیکنیکل یونین اور افسران کی کاوشوں سے ٹیکنیکل سٹاف کا دیرینہ مطالبہ پوراہوا ۔ٹیوٹا آفس میانوالی میں ٹیکنیکل سٹاف کو مستقل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سٹاف نے خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی اور میاں شہباز شریف سمیت تمام حکام بالا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اقدام کو سراہا۔

Short URL: http://tinyurl.com/jhcsbpt
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *