حیدرآباد ڈویژن کے پرائم منسٹر ٹیلینٹ ہنٹ یوتھ والی بال ٹرائلز مکمل

Prime Minister Talent Hunt Youth Volleyball Trials (3)
Print Friendly, PDF & Email

ٹرائلز مہران یونیورسٹی جامشورو میں منعقد ہوئے۔ کثیر تعداد میں بوائز و گرلز کی شرکت خوش آئند ہے۔
ایم این اے انجینیئر صابر قائم خانی کا تقریب سے خطاب۔این ای ڈی، مہران یونیورسٹی و والی بال ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی۔

جامشورو (پرویز احمد شیخ) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں جاری ٹیلینٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے حیدرآباد ڈویژن سینٹر کے والی بال ٹرائلز مہران یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں مکمل ہوگئے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ مذکورہ ٹرائلز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد سے ممبر قومی اسمبلی انجینیئر صابر قائم خانی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹرائلز میں کثیر تعداد میں بوائز و گرلز کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کامیاب انعقاد پر این ای ڈی و مہران یونیورسٹیز اور سندھ و متعلقہ ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں انہیں آرگنائزنگ سیکریٹری فرخندہ فصیح، پروگرام کووآرڈینیٹر جوائنٹ سیکریٹری پاکستان والی بال فیڈریشن شاہد مسعود اور ڈائریکٹر اسپورٹس عبدالغفار چانڈیو  ، عائشہ ارم،رمیز راجہ و دیگر منتظمین نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں ڈائریکٹر اسپورٹس مہران یونیورسٹی عبدالغفارچانڈیو نے اجرک اور سندھی ٹوپی جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری فرخندہ فصیح نے اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ٹرائلز سیلیکشن کمیٹی میں شامل پاکستان کی نائب کپتان راشدہ شکیل، نعمان الدین، مظہرالدین میمن، پرویز احمد شیخ، لبنی ناز نے لیئے جبکہ عائشہ ارم، رمیزراجہ اور ذوالفقار سہتو نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پر زینب ارباب، عبدالفتح کندھر، عائشہ رزاق، قراةالعین، نیاز احمد، ، اشفاق سیال، محمد شفیق، ظہیرالدین، ذوالفقار احمد, عادل زمان اور دیگر کوچز موجود تھے۔

Prime Minister Talent Hunt Youth Volleyball Trials (1)
Prime Minister Talent Hunt Youth Volleyball Trials (2)
Short URL: https://tinyurl.com/2om46vet
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *