پائی خیل پوسٹ آفس کی بلڈنگ خستہ حالی کاشکار،بارشی پانی سے چھتیں ٹپکنے لگتی ہیں
پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل پوسٹ آفس کی بلڈنگ خستہ حالی کاشکار،بارشی پانی سے چھتیں ٹپکنے لگتی ہیں جس سے لوگوں کی قیمتی ڈاک،ریکارڈضائع ہونے کاقوی امکان ہے ملازمین کوبیٹھنے کے لئے مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔علاوہ ازیں پینے کے صاف پانی کاکوئی بندوبست نہیں اورسائلین مستورات اورضعیف العمرکے بیٹھنے کے لئے بینچ کی تعدادبہت کم ہے۔ڈاک خانہ کی روزانہ کی بنیادپرمنی آرڈکی جاری کردہ رقم محکمہ کی طر ف سے کم ملنے والی رقم کے باعث متعلقہ سائلین کوشدیدذہنی اذیت کاسامناکرناپڑتاہے درجنوں سے زائددنوں تک پوسٹ آفس کے چکرلگالگاکرسائلین عاجزآجاتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے بلڈنگ کی مرمت،فرنیچرکی فراہمی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،منی آرڈرکی رقم زیادہ جاری کرنے کامطالبہ کیاہے ۔
Short URL: http://tinyurl.com/glydner
QR Code:
Leave a Reply