لوگ فلم نہیں سلمان کو دیکھنے آتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

سلمان نے اپنی فلم ’سلطان‘ کے ساتھ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ چاہے وہ ’دبنگ‘ بن کر آئیں یا ’ٹائیگر‘ یا پھر ’سلطان‘ باکس آفس پر انھی کی حکمرانی رہے گی۔ صرف دو دنوں میں 75 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرنے کے بعد سلطان نے پچھلے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ سلمان کی فلموں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فلم چاہے جیسی ہو لوگ صرف سلمان کو دیکھنے آتے ہیں۔ سکرین پر سلمان کے آتے ہی سنیما ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونجنے لگتا ہے یعنی کامیابی کی گارنٹی۔ اس سے پہلے ان کی فلم پریم رتن دھن پایو کئی خامیوں کے باوجود بھی 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرگئی تھی۔ اس وقت بالی ووڈ کا ایک ہی اصول ہے جو چلتا ہے وہی بکتا ہے اور فی الحال سلمان خان ہی چلتے بھی ہیں اور بکتے بھی سب سے زیادہ وہی ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/hplwe42
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *