پاکستانی اداکاروں والی فلمیں نہ دکھانے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

انڈیا میں سینیما مالکان کی ایک تنظیم نے ایسی فلمیں نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پاکستانی اداکاروں نے کام کیا ہو۔ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اوڑی کے بریگیڈ ہیڈ کواٹر پر حملے کے بعد سے شو سینا جیسی قوم پرست تنظیمیں پاکستانی اداکاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہی ہیں اور تب سے ہی بالی وڈ میں اس سوال پر بحث چھڑی ہوئی ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو انڈیا میں کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے یا نہیں۔ مہاراشٹر میں سینیما مالکان کی تین بڑی تنظیمیں ہیں۔ ان میں سے ایک تنظیم کے صدر نتن داتر کے مطابق وہ کوئی ایسی فلم نہیں دکھائیں گے جس میں پاکستانی اداکار شامل ہوں۔  اس فیصلے کا براہ راست نقصان کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو ہو سکتا ہے جو جلدی ہی ریلیز ہونے والی ہے اور جس میں پاکستانی سٹار فواد خان نے ایک رول کیا ہے۔ لیکن اس تنظیم میں مہارشٹر گوا اور گجرات کے صرف ایک سکرین والے چار سو سینیما ہی شامل ہیں۔ ملٹی پلکس سینیما ہال اب کیا موقف اختیار کریں گے یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ لیکن سینسر بورڈ کے سربراہ پہلاج نہلانی کا کہنا ہے کہ ان فلموں کو نشانہ بنانا غلط ہے جو تیار ہو چکی ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/j9rzwpp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *