ضلع کا درجہ ملنے پر تلہ گنگ لاوہ میں خوشی کاسماں، جشن منانے کی تیاریاں عروج پر، وزیراعلیٰ پنجاب خطاب کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

On Getting the Status of the District On Getting the Status of the District

تلہ گنگ: تحصیل تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ ملنے پر تلہ گنگ لاوہ میں خوشی کاسماں،جمعرات کو تاریخ ساز جشن منانے کی تیاریاں عروج پکڑ گئیں،وزیراعلیٰ پنجاب کالج گراؤند میں خطاب کریں گے،تفصیلا ت کا مطابق ایک طویل اور تاریخی جدوجہد کے بعد تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ ملنے پر اہلیان تلہ گنگ اور لاوہ کا کہنا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اورحافظ عمار یاسر نے ضلع تلہ گنگ کا وعدہ پورا کرکے اہلیان تلہ گنگ کے لیے ایک روشن اور چمکتے دمکتے مستقبل کا دوازہ کھول دیا ہے۔ضلع تلہ گنگ کا قیام ایک طویل جدوجہد اورایک تاریخی کامیابی ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ کے امیر مولانا عبیدالرحمن انور،مولانا اخلاق احمد،قاری زبیراحمد،چوہدری عبدالجبار،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری نذر حسین،چوہدری غلام ربانی مولانا حنیف صابر،مفتی آصف محمود لاوہ، ڈاکٹر عبدالرزاق، انجمن تاجران ضلع چکوال ملک ظفر اقبال موگلہ،. ملک سلیم بلال اعوان،غلہ منڈی تلہ گنگ کے سرپرست الحاج میاں عبدالقیوم،رانا محمد شفیق،چیرمین مرکزی انجمن تاجران ضلع چکوال، ملک ریاض اعوان موگلہ،شیخ امتیاز حیدر صدر کریانہ ایسوسی ایشن، چوہدری عامر حسین سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کے علاوہ دیگر عہدیداران جن میں وقاص محمود چینی ڈیلر،چوہدری اعجاز،چوہدری منظور فروٹ منڈی، افتخار آٹوز سٹور، مولوی اکرام گلی سیٹھیاں، محمد طفیل منہاس، شیخ عزیز، شیخ مجید مین بازار، ملک عقیل احمد عمران مشتاق عمر حیات ملک جمیل آٹا ملک نعیم بیٹری سٹور، اشفاق کریانہ، عطاء الرحمٰن،ملک نثار پیڑہ فتحال، سعید احمد قریشی، ارشد قریشی، عمیر ٹھیکیدار، ملک قمر الزمان، شیخ اویس، عمران عابد، میاں اسلم پٹھان،پرویز صدر ٹیلرز ایسوسی ایشن،حاجی اقبال سہیل آٹوزسمیت دیگر عوامی وسماجی حلقوں نے کہا ہے کہ تلہ گنگ ضلع بنانے پر و زیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اورحافظ عمار یاسر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تمام تنظیموں اور تمام لوگوں کا جنہوں نے اس سلسلے میں کوشش کی ہے ان سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں سابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر کی ضلع بنے پر اہلیان تلہ گنگ کو مبارک باد حافظ عمران کھوکھر کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ ضلع بنے کی اتنی ہی خوشی محسوس کر رہا ہوں عمران کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ حافظ عمار یاسر نے ضلع تلہ گنگ کا وعدہ پورا کرکے اہلیان تلہ گنگ کے لیے ایک روشن اور چمکتے دمکتے مستقبل کا دوازہ کھول دیا ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب تلہ گنگ پنجاب کہ بہترین ضلعوں میں شمار ہوگاضلع تلہ گنگ کا قیام ناممکنات میں سے ممکن بنا جو کہ اللہ پاک کا خاص فضل اور چوہدری پرویز الہی و حافظ عمار یاسر کی محنت کا ثمر ہے اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کو ان کی شناخت کا ملنا تاریخ کے سنہری اوراق کا حصہ بن گیا اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے چوہدری راسخ الہی کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2zs4lp59
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *