سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ اور موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈسٹرکٹ چکوال کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

A Grand Ceremony A Grand Ceremony A Grand Ceremony A Grand Ceremony A Grand Ceremony A Grand Ceremony A Grand Ceremony A Grand Ceremony

تلہ گنگ: سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ اور موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈسٹرکٹ چکوال ڈاکٹر عبدالرزاق کے اعزاز میں سٹی ہسپتال کے اسٹاف کی جانب سے مقامی مارکی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل، کلریکل سمیت تمام اسٹاف نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے ڈاکٹر عبدالرزاق کی بطور ایم ایس سٹی ہسپتال میں دی گئی خدمات پر انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈسٹرکٹ چکوال بننے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرزاق نے سٹی ہسپتال کے ڈاکٹر، پیرا میڈیکل، کلریکل اور دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے ساتھ کام کیا اور سٹی ہسپتال کو کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب کا سب سے بڑا ہسپتال بنانے ان کا ساتھ دیا۔ ڈاکٹر عبدالرزاق نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سٹی ہسپتال کا جب میں نے بطور ایم ایس چارج لیا تھا اس وقت علاقہ میں اس کو ڈسپنسری کہا جاتا تھا۔ الحمدللہ اللہ کے فضل و کرم سے اس وقت سٹی ہسپتال پنجاب کے صف اول کے ہسپتالوں میں شمار ہوتا ہے۔ اور یہ پی ایچ سی سے لائسنس حاصل کرنے والا تحصیل سطح کا پہلا ہسپتال تھا۔ عملہ اور ڈاکٹرز کی کمی کے ساتھ ہم نے کام کا آغاز کیا۔ فنڈز، ادویات اور مشینری کی کمی کے باوجود جہاں تک ہو سکا دن رات مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی اپنی بھرپور کوشش کی۔ کورونا اور ڈینگی وائرس کے پہلے فیز میں سب سے زیادہ مشکلات پیش آئیں لیکن ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اس دورانیہ میں نئی تاریخ رقم کی اور مریضوں کو اپنا عزیز جان کر اپنی جانیں داؤ پر لگا کر اپنا فرض ادا کیا جس پر میں ان تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میں مخیئر، سیاسی شخصیات،صحافیوں سمیت ان تمام افراد کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جب جب ہسپتال کے مسائل کے حل کیلئے ان سے رابطہ کیا انہوں نے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا۔ مریضوں کا بھی شکریہ کہ جو بیماریوں کی تکالیف کے باوجود ہسپتال عملہ سے اچھے اخلاق سے پیش آتے رہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2hc6cqcp
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *