پی ایف یو سی اور ورچوئل یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعاون کی یادداشت پر دستخط

Print Friendly, PDF & Email

ایم او یو پر فرخ شہباز وڑائچ اور ڈاکٹر مسرور الٰہی نے دستخط کئے
معاہدے کے مطابق وی یو تمام کورسز پر پی ایف یو سی ممبران کو 50 فیصد رعایت دے گی


لاہور (ایف یو نیوز) نئے کالم نگاروں کی تنظیم پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) اور ورچوئل یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی معاہدے کی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز ورچوئل یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں پی ایف یو سی کے صدر فرخ شہباز وڑائچ ،وائس چیئرمین پروفیسر رفعت مظہر ،سابق صدر پی ایف یو سی عبدالماجد ملک اور چیئرمین شہزاد چوہدر ی کے علاوہ رجسٹرار وی سی یو ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر ، ڈاکٹر محمد نواز اور پروفیسر رضوان سلیم نے شرکت کی ۔ ایم او یو پر فرخ شہباز وڑائچ اور ڈاکٹر مسرور الٰہی کے دستخط ہوئے جس کے مطابق پی ایف یو سی کے ممبران کو گریجویشن ، ماسٹرز اور ایم فل سمیت تمام پروگرامات اور کورسز پر وی یو کی ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی ۔ پی ایف یو سی کے صدر فرخ شہباز وڑائچ نے ورچوئل یونیورسٹی کے اس تعلیم دوست اقدام کو قابل ستائش قرار دیا ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zfcq62u
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *