مولانا روم اور پیر ثانی لا ثا نی سرکار کے عرس پاک کی تقریبات کا انعقاد۔۔۔۔ رپورٹ: ایس ایم عرفان طاہر، برمنگھم

بر منگھم (رپورٹ: ایس ایم عرفان طا ہر) محی الدین ٹرسٹ برطانیہ و نور ٹی وی کے زیر اہتمام ممتاز روحانی و مذہبی شخصیت پیر غلام محی الدین غزنوی ، مولانا روم اور پیر ثانی لا ثا نی سرکار کے عرس پاک کی تقریبات کا انعقاد محی الدین ٹرسٹ آسٹن میں کیا گیا جس میں ملک بھر اور بیرون ممالک سے آیے ہویے علماء مشایخ ، حفاظ ، نعت خواں اور تمام مکاتب فکر نے بھرپور شرکت کی ۔ عرس پاک کی اس روحانی محفل کی سرپر ستی چیرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی قا ید تحریک تحفظ ناموس رسالت ، سجادہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر پیر علا ءو الدین صدیقی نقشبندی نے کی۔ نقابت کے فرایض عالم دین مولانا محمد نصیر اللہ نقشبندی نے سرانجام دیے جبکہ میزبانی صاحبزادہ پیر نور العارفین صدیقی اور پیر محمد ظہیر الدین نقشبندی نے کی اس موقع پر مفتی اعظم برطانیہ مفتی گل رحمان خان قا دری ، علامہ محمد غلام ربانی افغانی ، مفتی محمد ضمیر احمد ساجد ، چیرمین ادارہ مصباح القرآن برطانیہ الشیخ مصباح المالک لقمانوی ، امیر مرکزی جماعت اہسلنت برطانیہ و یورپ حافظ فضل احمد قا دری ، شیخ الحدیث مولانا رسول بخش سعیدی ، وایس چانسلر محی الدین یو نیورسٹی ڈاکٹر ضیاء الحق ، مولانا ضیا ء الاسلام ہزاروی ، حا فظ تصدق حسین نقشبندی صدیقی ، امیر جما عت اہلسنت برطانیہ مفتی یار محمد قا دری ،پر و فیشرڈاکٹر جا وید القادری ، مولانا محمد اکرام ، علامہ قاری محمد انور قمر ، سید ذوالفقار علی شاہ ، مولانا نیاز احمد صدیقی ،ماجد خان ملک ، علامہ قمر ہا شمی ، مولانا منظور احمد ربانی ، چیرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ پیر محمد طیب الرحمن قا دری ، ڈا کٹر حبیب احمد پیرذادہ ، علامہ محمد نواز ہزاروی ، علامہ محمد اشرف قریشی ، ساجد یوسف ، آفتاب زمان ، حافظ محمد بلال ، محمد قاسم صدیق چشتی ، حاجی محمد اصغر ، محمد نوید صدیقی ، محمد ذوالفقار صدیقی ، مرزا محمد دین ، عبد السمیع صدیقی ، سردار محمد اخلاق ایڈووکیٹ ، اظہر حسین اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقررین نے نیک ہستیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو یے کہا کہ اللہ کا ذکر بلند کرنے والے کبھی نہیں مرتے بلکہ خالق انہیں حیات جاوداں عطا فرما دیتا ہے لوگ ان کے دنیا سے پردہ کرنے کے بعد بھی انکی یاد مناتے اور انکے اوصاف و کردار کا چرچا کرتے رہتے ہیں ۔
انہو ں نے کہا کہ وہ لوگ بہت خوش نصیب ہیں جو اچھی صحبت میں عمر گزارتے ہیں اچھی محفلیں اختیار کرنے والوں پر اللہ اپنی رحمت کی بارش برساتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نیک لوگ اللہ کے دوست ہیں انکی پہچان یہی ہے کہ ان کو دیکھ کر رب یاد آجاتا ہے ۔ اولیا ء اللہ درحقیقت انسان کو برایی اور بدی سے بچا تے ہویے اچھایی کے راستے کی طرف بلا تے ہیں جس سے انسان کو قرب الہی نصیب ہوتا ہے۔ ایمان کا تقا ضا ہے کہ توحید کے بعد رسول اکرم کو اپنی جان مال اولاد اور والدین سے زیادہ عزت دی جا یے اور ان لوگوں کا راستہ اختیار کیا جا یے جو حقیقی معنوں میں کامیاب زندگیاں گزار چکے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ عشق مصطفی کے بغیر زندگی بیکا ر ہے یہی وہ راستہ ہے جو صراط مستقیم پر رکھتا ہے انسان کو گمراہی اور بے راہ روی کا شکا ر نہیں ہونے دیتا ۔ آغاز کاینات سے لیکر تا ابد مومن اور منافق میں جو فرق ہوگا وہ عشق مصطفی سے تعبیر ہے انہو ں نے کہاکہ پیر غلام محی الدین غزنوی نے اپنی ساری زندگی احکامات الہی کی بجا آوری اور اتباع رسول میں گزاری اور انکی روحانی و مذہبی تحریک کو جاری رکھنے والے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے ۔
انہو ں نے کہاکہ انبیاء صحابہ اکرام صالحین شہداء اور انکے بعد وہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہیں جو اللہ اور اسکے رسول کے راستے کو اختیار کیے ہو یے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے اس میں داخل ہو نے کے بعد ہمیں اس بات کا پورا خیال رکھنا چا ہیے کہ اس کی تعلیمات اور احکامات کے منافی کویی بھی عمل نہ کیا جا یے اگر اسلام کی حقیقی تعلیمات اور سیرت طیبہ کو اپنا لیا جا یے دنیا سے انتہا پسندی ، دہشتگردی اور بد امنی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ وہ قومیں ہمیشہ آباد رہتی ہیں جو اپنے محسنین کو یا د رکھتی ہیں اور آنے والی نسل کو انکا پیغام اور تعلیمات باہم پہنچاتی رہتی ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر ممتاز روحانی و مذہبی شخصیت پیر علاءو الدین صدیقی نے عالم دین مولانا محمد غلام ربانی افغانی کو دستار خلافت عطاکرتے ہو یے اپنا خلیفہ مقرر کیا اور انہیں بعیت کی باقاعدہ اجازت دے دی امت مسلم کے لیے اجتماعی سطح پر خصوصی دعا بھی کی گیی۔
Leave a Reply