چولستانیوں کو چولستان سے پیار ہے، وہ اسے کسی بھی صورت چھوڑنے کو تیار نہیں: عابد حمید قریشی

Print Friendly, PDF & Email

چولستان(ایف یو نیوز)وائس آف چولستان فاؤنڈیشن رجسٹرڈکے سرپرست عابد حمید قریشی نے کہا ہے کہ چولستانیوں کو چولستان اوراس کے قدرتی حسن سے سے بہت پیار ہے اس لئے وہ چولستان کو کسی بھی صورت چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتے کیونکہ چولستان میں تاریخی قلعوں،عمارتوں،محلوں،چاندنی راتوں،صبح وشام دلکش قدرتی مناظروں، سنساہٹ اورہواؤں میں تاریخ چھپی ہوئی ہے جو حکومت ،محکمہ اثار قدیمہ ،جنگلات،شکار، جنگلات،تاریخ کاعلم رکھنے،پڑھنے اورجاننے والوں کوآوازدے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چولستانیوں کو ان تک بنیادی وسائل علاج معالجہ،تعلیم،خوراک،تعمیرترقی،خوشحالی، پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی اورکئی سالوں سے بندنہروں کو پانی فراہم کیا جائے تا کہ چولستانی لوگ اورجانور پانی وزرعی اجناس میں خودکفیل ہوسکے اور وائس آف چولستان فاؤنڈیشن رجسٹرڈ بھی چولستان کی تعمیروترقی اور فلاح بہبود کیلئے اپنا کردا رادا کرتی رہے گی۔

 778 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/hcgvnv9
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *