لاہور: ڈی سی او صاحب متوجہ ہوں

مکرمی میں آپ کے موقر اخبار کی وساطت سے ڈی سی او صاحب کی توجہ انتہائی سنگین مسئلے کی جانب دلانا چاہتا ہوں کہ مین بازار گوپال نگر نزد گلاب دیوی ہسپتال میں بیلی رام بلڈنگ ہے یہ قیام پاکستان سے قبل کی ہے جو اب انتہائی بوسیدہ و خستہ حال ہے جس کے نیچے ایک دکان میں لوہے کی ورکشاپ ہے جس میں لوہے کا بھاری کام اور ویلڈنگ و دیگر چیزیں ہر وقت چلتی رہتی ہیں ‘ بھاری کام کی وجہ سے بلڈنگ کو خطرہ ہے ‘اس میں بیوہ کے بچے رہتے ہیں جو کہ کسی سے شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں ‘لوہے کی ورکشاپ اورویلڈنگ کی سے پورے بازار اور علاقے کے مکین پریشان ہیں جو سڑک کے اوپر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت تکلیف ہے اسی ورکشاپ کو منتقل کیا جائے ورنہ بلڈنگ گرنے کی صورت میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے جبکہ ڈاکٹر کے کلینک کے بلکل سامنے کامران تکہ میں کچھ لوگ روزانہ چربی جلاتے ہیں جس سے سارے بازار اور آس پاس کے گھروں اور دکانوں میں ڈاکٹر کے کلینک میں دھواں اس قدر ہو جاتا ہے کہ لوگ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے لگے ہیں ‘آپ سے استدعا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
(خدا بخش ‘یوسی206گوپال نگر موجودہ سابقہ99نصیر آباد گلبرگ نمبر3 لاہور)
Leave a Reply