جناب عزت ماب جسٹس ثاقب نثار صاحب سے اپیل

Print Friendly, PDF & Email

ادب سے گزارش ہے کہ آپکے پاس اولڈ ایج بینیفٹ ادارے کے رئیائٹرڈملازمین کا پنشن کا کیس زیر سماعت ہے جس کے بارے میں آئے روز اخبارات میں آتا رہتا ہے ۔
گزارش ہے کہ پچھلے سال سپریم کورٹ میں پنشن کیس کے زیر سماعت ہونے کے دباؤ کے نتیجے میں حکومت نے پنشن میں 46فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے کم از کم پنشن 3600روپے بڑھا کر 5250روپے کر دی لیکن جن پنشنرز کی 5250روپے سے پہلے ہی زیادہ تھی ان کو ایک روپیہ کا بھی اضافہ نہیں دیا ۔
جناب عالی :یہ کہاں کا انساف ہے کہ جن لوگوں نے اپنی زندگی کے 30سے 35سال مختلف اداروں میں خدمات انجام دیں ان کی اس سروس کی وجہ سے ان کی پنشن 5250روپے سے زیادہ تھی یہ کسی حکومت کی جانب سے انہیں یہ پنشن انعام میں نہیں مل رہی تھی لیکن دوسری طرف کسی نے 50سال سے 60سال کے درمیان 5سے 7سال سروس کی تھی اس کی بھی کم سے کم پنشن 3600روپے تھی جو کہ اب بڑھکر 5250روپے ہوگئی ہے لیکن جن لوگوں کی پنشن پہلے ہی 5250روپے سے زیادہ تھی انکو ایک روپے کا بھی اضافہ نہ دیا گیا ہے ۔
جناب علی :اس ادارے کے قیام سے لیکر آج تک کیا کھبی پنشن میں اضافہ اس طرح ہوا ہے کہ کچھ لوگوں کو اضافہ دیا جائے اور کچھ کو محروم کر دیا جائے ۔
آپ سے التماس ہے کہ ہم بوڑھے پنشنرز کے ساتھ پچھلے سال حکومت نے جو ظلم اور انصافی کی ہے اسی ظلم اور ناانصافی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں بھی پچھلے سال کے اضافہ 46فیصد دیے جائے اور بقایا جات ادا کرنے کا حکم صادر فرما کر انصاف فرمایا جائے ۔

(انعام اللہ خان،داؤدخیل تحصیل و ضلع میانوالی )

Short URL: http://tinyurl.com/zhxpd2w
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *