ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں : الحاج زبیر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور(ایف یو نیوز)ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے عین مطابق فلاحی منصوبے تیارکررہی ہے جس سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری الحاج زبیراحمد نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا میاں نوازشریف نے کراچی میں گرین لائن میٹرو بس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا ملتان میں بھی میٹرو بس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے وزیرِ اعظم نے2018ء تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان بھی کردیا ہے جس سے ظاہرہے میاں نواز شریف پاکستان کے ساتھ انتہائی مخلص ہیں۔الحاج زبیراحمد نے کہا کامیابیاں نوازشریف کے حصہ میں آرہی ہیں جبکہ مخالفین حسدکے باعث دن بہ دن عوام کااعتماد کھورہے ہیں میگا پراجیکٹ کی تکمیل پر احتجاجی سیاست کرنے والے اپنی سیاسی موت آ پ مرجائیں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hp7b2lq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *