تیزبارش سے ٹریفک کانظام درہم برہم،برساتی نالوں کاپانی سڑکیں بہاکرلے گیا
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں تیزبارش سے ٹریفک کانظام درہم برہم،برساتی نالوں کاپانی سڑکیں بہاکرلے گیا۔ تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں گزشتہ روزعلی الصبح ہونیوالی تیزبارش سے پہاڑوں سے آنیوالے برساتی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے سڑکوں اورآمدورفت کے راستوں کوبندکردیا۔برساتی نالوں کاپانی وانڈھی سنارنوالی پائی خیل کالنک روڈبہاکرلے گیا۔جس سے شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔جبکہ لوگوں کے جانوروں کے لئے چارہ جات میں پانی داخل ہوگیاجس سے چارہ جات کی قلت پیداہوگئی ہے ۔علاوہ ازیں بارشوں کے سیلابی پانی چاروں اطراف کھڑاہونے سے بیماریاں پھوٹ پڑیں ۔ بارشوں کے سیلابی پانی اورنکاسی آب کاگنداپانی چاروں اطراف کھڑاہوکرمچھروں کی افزائش کاموجب بن چکاہے ۔جس کے باعث پیٹ،معدہ کے امراض اورملیریابخاروبائی شکل اختیارکرگیابچے ،جوان،بوڑھے ،عورتیں ملیریابخارکی لپیٹ میں ہیں سرکاری ہسپتال میں ادویات کی کمی کی وجہ سے پرائیویٹ کلینکوں پررش بڑھ گیاہے پرائیویٹ معالجوں نے مریضوں کی چمڑی ادھیڑکررکھ دی ہے اوراپنی چاندی دونوں ہاتھ سے کھری کرنے میں مصروف ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی اورمتعلقہ محکمہ کے ارباب اختیارسے پانی کی نکاسی،بیماریوں کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مکمل فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔
Leave a Reply