سفر حج پر جانے سے پہلے حج کے مناسک سیکھنا انتہائی ضروری ہیں : ڈاکٹر خالد محمود

Print Friendly, PDF & Email

حج کے تین(3) فرض اور چھ( 6)واجب ہوتے ہیں:ڈاکٹر طارق محمود


راولپنڈی (ایف یو نیوز) بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ سیٹلائیٹ ٹاؤن ، راولپنڈی میں عازمین حج کیلئے مناسک حج کی سمعی و بصر ی تربیت کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں راولپنڈی، اسلام آباد اور گردو نواح کے گورنمنٹ سکیم اور پرائیوٹ سکیم کے عازمین حج کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر طارق محمود نے حج کا فلسفہ ، فضیلت اور فرضیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ عمرہ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جو عازمین حج بغیر تربیت کے وہاں پہنچ جاتے ہیں وہ اپنے ساتھ اور اپنے حج کے ساتھ بہت زیادتی کرتے ہیں اور ایسے حاجی صاحبان واپس آکر بلا مبالغہ اسکا اقرار بھی کرتے ہیں اور بہت پشیمان رہتے ہیں ۔ ڈاکٹر طارق محمو دنے مناسک عمرہ اور احرام باندھنے کا طریقہ عملی طور پر سکھایا ۔ ڈاکٹر خالد محمود نے مناسک حج او رحج کے پانچ دنوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور آفتا ب احمد طارق نے زیارت مدینہ منورہ پر لیکچر دیئے ۔ مسز ڈاکٹر خالد اور مسز ڈاکٹر طارق نے خواتین عازمین حج کو ایک علیحدہ نشست میں خواتین کے مخصوص مسائل پر بریفنگ دی ۔ دوران تربیت عازمین حج میں حج لیٹر یچر اور کتابچہ ترتیب حج بلامعاوضہ تقسیم کیا گیا۔ تربیت کے یہ پروگرام ہر اتوار کو صبح 9بجے منعقد ہوا کریں گے اور آخری حج فلائٹ کی روانگی تک جاری رہیں گے ۔ یہ تربیت بلا معاوضہ دی جاتی ہے ۔

 1,620 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/zwwsvmg
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *