بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ کی طرف سے حج تربیتی پرو گراموں کا شیڈول

Print Friendly, PDF & Email

بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ کی طرف سے حج تربیتی پرو گراموں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔
ڈاکٹرخالدمحمود ،ڈاکٹرطارق محمودمردوں کواورڈاکٹرمسزنعیمہ خالد،ڈاکٹرمسز طارق محمود خواتین کو تربیت دیں گی۔ 


راو لپنڈی (ایف یو نیوز) بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ ایف765، کالج چوک ، سیٹلائیٹ ٹاؤن ، راولپنڈی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خالدمحمود کے مطابق عازمین حج کیلئے مناسک حج کی سمعی و بصری تربیت کے آٹھ پروگراموں کا سلسلہ انشاء اللہ عیدالفطرکے بعد شروع ہو گا۔
مناسک حج کی تربیت کا پہلا پروگرام 10جولائی2016،
دوسرا پروگرام 17 جولائی ،
تیسرا پروگرام 24 جولائی ،
چوتھا پروگرام31 جولائی،
پانچواں پروگرام07اگست ،
چھٹا پروگرام14اگست ،
ساتواں پروگرام21 اگست
اور آخری پروگرام 28 اگست 2016کو منعقد ہوگا۔
یہ تربیت بلا معاوضہ دی جاتی ہے۔گورنمنٹ سکیم اورپرایؤیٹ سکیم کے عازمین حج کو تربیتی پروگرام میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ہر پروگرام اتوار کے دن صبح 9 بجے تا 2بجے دوپہر ہوگا۔ تربیتی پروگرام میں مرد اور خواتین لازمی شرکت کر یں۔ تربیت لیکچرز، ماڈل اور ملٹی میڈیا وڈیو پریزینٹیشن کے ساتھ دی جاتی ہے۔ دوران تربیت عازمین کو حج لٹریچر اور ڈاکٹر ریاض الرحمن بانی بصری تربیت مناسک حج و عمرہ کا لکھا ہوا معروف ومقبول کتابچہ ترتیب حج بلامعاوضہ تقیسم کیا جائے گا۔خواہشمند عازمین حج جوابی پتہ لکھا ہواڈاک کا لفافہ ارسال کر کے کتابچہ ترتیب حج بلا معاوضہ منگوا سکتے ہیں۔
مزید معلومات ، راہنمائی، مشاورت اور تربیتی پروگرام کیلئے کسی بھی وقت فون نمبر0514475185 موبائل:03335207070پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jlhl4bm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *