ہالی وڈ میں بالی وڈ کا بڑھتا ہوا اثر

Print Friendly, PDF & Email

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ کے لیے سابقہ ہفتہ انتہائی خاص رہا۔ پرینکا کو اس بار آسکر ایوارڈ کے سرخ قالین پر چلنے کا موقع ملا۔ اگرچہ پرینکا چوپڑہ نے خود تو کوئی ایوارڈ نہیں جیتا مگر کیمروں کے فلیش لائٹس کے درمیان پرینکا کو اس بار آسکر ایوارڈ کی تقریب میں سب سے بہتر ایڈیٹنگ کا ایوارڈ دینے کا موقع ضرور ملا۔ کسی بھارتی اداکارہ کے لیے یہ بڑی کامیابی تھی۔ اگرچہ ہالی وڈ میں بھارتی فنکار بہت پہلے سے کام کر رہے تھے مگر کسی بھارتی فنکار کو آسکر ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ دینے کا موقع پہلی بار ملا تھا۔ اسی سال پرینکا، امریکی ٹی وی شو ’كوانٹیكو‘ کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے والی پہلی بھارتی آرٹسٹ بنی تھیں۔  ہالی وڈ میں چمکنے والے بھارتی فنکاروں میں عرفان خان پہلے نمبر پر ہیں۔ 100 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے عرفان خان نے ہالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے کئی امریکی ٹی وی سيریز میں بھی کام کیا ہے۔ انھیں سب سے زیادہ شہرت مشہور ہالی وڈ فلم ’سلم ڈاگ ملینئر‘ سے ملی جس میں انھوں نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم نے آٹھ آسکر ایوارڈ جیتے تھے۔  عرفان خان اور پرینکا چوپڑہ کی ہالی وڈ میں کامیابی نے دوسرے بھارتی فنکاروں کے لیے بھی ہالی وڈ کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اداکارہ دیپکا پڈوکون، ہالی وڈ کی فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف کیج‘ میں کام کر رہی ہیں۔ امریکی ٹی وی سيريز میں بھی کئی بھارتی فنکار کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں، جیسے نمرت کور اور سورج شرما نے مشہور ٹی وی سیریل ہوم لینڈ میں کام کیا ہے۔ برطانیہ میں پیدا ہوئے اور بھارت میں پلے بڑھے اداکار کنال نائر نے ’دی بگ بینگ تھیوری‘ نامی سپر ہٹ سیریل میں کام کیا ہے۔  اسی طرح اداکار انیل کپور، مشہور امریکی سیریز 24 میں نظر آئے۔ صرف امریکہ ہی نہیں، انٹر نیٹ کے ذریعہ باقی دنیا میں بھی ناظرین نے انھیں دیکھا اور ان کے کام کوسراہا۔ عرفان خان کہتے ہیں کہ پہلے ہالی وڈ میں بھارتی کرداروں کو بڑے بیہودہ طریقے سے دکھایا جاتا تھا، انھیں اکثر مذاق اڑانے والے انداز میں دکھایا جات تھا لیکن اب دور بدل چکا ہے۔ عرفان خان کے مطابق بھارت سے پہلے چین ہالی وڈ کے کاروبار کی بڑی مارکیٹ تھی لیکن اب بھارت کا دور ہے۔ عرفان خان کو ہالی وڈ کی فلم انفرنو میں ٹام ہینکس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

(بشکریہ: بی بی سی اُردو)

Short URL: http://tinyurl.com/gtzbbj5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *