قتل ہونیوالے14سالہ ساحل خان کے والدسے ڈی پی او میانوالی کا اظہارتعزیت
پائی خیل(نامہ نگار)ڈی پی اومیانوالی صادق علی خان ڈوگرنے کہاکہ جرائم پیشہ اورقتل وغارت کرنیوالے عناصرکوعبرت کانشان بنادیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومیانوالی صادق علی خان ڈوگرنے کہاکہ جرائم پیشہ اورقتل وغارت کرنیوالے کسی بھی رعایت کے حقدارنہیں ۔علاقہ پائی خیل میں منشیات فروشی،قماربازی،میڈیکل سٹوروں اورکریانہ دکانوں پرگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کی خریدوفروخت اورمساجدمیں کھلی کچہریاں لگانے ،سٹریٹ کرائم کوروکنے کے لئے پولیس گشت کے مؤثرنظام کااہتمام کیاجائیگاعلاقہ میں سماج دشمن عناصرکی بیخ کنی کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔یہ با ت انہوں نے پائی خیل میں قتل ہونیوالے14سالہ ساحل خان کے والداکرم خان اوران کے لواحقین سے فاتحہ خوانی اوراظہارتعزیت کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے ساحل خان کے لواحقین سے کہاکہ پولیس آپ کا ہرممکن تعاون کرے گی ۔انہوں نے مندرجہ بالامسائل پرعملدرآمدکرنے کے لئے ایس ایچ اوتھانہ پائی خیل کوموقع پراحکامات دیے ۔اورانہوں نے مرحوم ساحل خان کے والداکرم خان کی مالی معاونت بھی کی ۔اس موقع پران کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خیل ظفراقبال ،ایس ایچ اوپائی خیل،پی آراواقبال خان نیازی کے علاوہ ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیم بھی موجودتھی ۔
Leave a Reply