نوازشریف خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں تو اسلام آباد دھرنا نہیں ہوگا۔ عابد قریشی

Print Friendly, PDF & Email

چولستان (ایف یو نیوز) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنوں کی وجہ نوازشریف ہیں اگر نوازشریف کرپشن سے پاک ہیں توخود کو احتساب و تلاشی کیلئے پیش کردیں ایسے ان کی شان وشوکت میں کوئی کمی تو نہیں آجائیگی اور موجودہ دھرنا بھی نہ ہوگا اوراگر نوازشریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش یا تلاشی نہ دی توقوم سمجھے گی ضرور دال میں کچھ کالا ہے یا پھر پوری دال ہی کالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی تعمیروترقی وخوشحالی، صحت ،تعلیم،تحفظ ،سنہری مستقبل سوئس بنکوں اور بیرون ملکوں کے بنکوں میں اربوں ڈالر کی صورت میں پڑا ہوا ہے انہیں واپس ملک لایا جائے اور پانا مہ لیکس و وکی لیکس نے ہماری حکمرانوں کی کارکردگئی دیکھا دی ہے اور 40سالوں سے اقتدار میں آنے والی جماعتوں نے ملک و قوم اور قومی اداروں کو بہت نقصان پہچایاہے ان کا بھی احتساب کیا جائے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشتگردوں،منشیات فروشوں،کرپشن ،رشوت ،ملاوٹ خوروں کیلئے خلاف پاک فوج کی حمائت کرتی ہے اگر ترقی خوشحالی میں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ملک سے کرپشن،ملاوٹ،دہشتگردی،لوٹ مار اور ذاتی و سیاسی مفادات کی سیاست ختم کرنی ہوگی۔

Short URL: http://tinyurl.com/jsycbxk
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *