یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے سرسیدایلیمنٹری پبلیک سکول مانسر میں تقریب منعقد کی گئی

Print Friendly, PDF & Email

اٹک (ایف یو نیوز) سرسیدایلیمنٹری پبلیک سکول مانسر میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے  سے تقریب منعقد کی گی جس میں سکول ہذا کے بچوں نے کوئز مقابلہ, تقریری مقابلہ اور ٹیبلو مقابلے میں حصہ لیا۔ نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں پیام اقبال فورم اٹک کی طرف سے اعزازی سند اور میڈل تقسیم کئے گئے ۔
تقریب کی مہمان خصوصی نازیہ پروین سنگ پیما ریکارڈ یافتہ, مہمان اعزازی گل آفشاں طارق, جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں لیکچرار آے پی سی مانسر فاروق خان, ذہین طارق سائیکلنگ گولڈمیڈل یافتہ, رُشنہ ضمیر, عمر فاروق پرنسپل سرسیدایلیمنٹری پبلیک سکول مانسر تھے۔
جبکہ سماجی کارکن سید اسدکاکاخیل نے خصوصی شرکت کی۔
youm e difa sir syed elementry school 2مہمانان گرامی  نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا ,وطن عزیز کی بقا وسلامتی کے لیے افواج پاکستان نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کیا. تقریب کے اختتام  پر عمرفاروق نے تمام مہمانان گرامی, والدین اور ٹیچرز سٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/h98rmtr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *