دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے عاری اورفرائض میں غفلت برتنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں:شہبازشریف
لاہور (ایف یو نیوز) ایم ایس، اے ایم ایس اورگاؤن نہ پہننے پر ڈاکٹر معطل اورپوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کو تبدیل کرنے کا حکم۔ ہسپتالوں کے واش رومز کی تعمیر و مرمت، پانی کی فراہمی اور صاف ستھری بیڈشیٹس کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان، دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے عاری اورفرائض میں غفلت برتنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں:شہبازشریف
جنرل ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی نامناسب طبی سہولتیں دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ ہسپتال میں غریب مریضوں کے آپریشن میں تاخیران کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے جو میں کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا:وزیراعلیٰ
دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے اور اس مشن کو ہر صورت پورا کروں گا،غفلت اورکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
کمشنرز اور ڈی سی اوز ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی طرح ٹیچنگ ہسپتالوں کے بھی دورے کریں:وزیراعلیٰ کی ہدایت
Leave a Reply