ملک بھر کی طرح میانوالی میں بھی بچوں کے اغوا کے سلسلہ میں افواساز فیکٹریاں سرگرم عمل ، سنی سنائی باتوں پر یقین، مسجدوں میں بلاوجہ اعلانات

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح میانوالی میں بھی بچوں کے اغوا کے سلسلہ میں افواساز فیکٹریاں سرگرم عمل ہیں ، جبکہ اس میں کوئی صداقت نہ ہے ۔ لوگ سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے مسجدوں میں بلاوجہ اعلانات کرارہے ہیں ۔ ان اعلانات سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور والدین پریشان حال ہیں اس عمل سے تعلیم پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔ افوا ہوں کے پیش نظر اہل علاقہ قانون ہاتھ میں لے لیتے ہیں اور خود سڑکوں پر آکر اس جھوٹے پراپیگنڈے کو عام کرتے ہیں اور پھیری والوں اورمختلف مصنوعات فروخت کرنیوالوں کو علاقہ مکین اغوا کار کا نام نہاد دیکر ان پر تشدد کرتے ہیں اور ان سے سامان چھین لیتے ہیں ۔ یہ انصاف ہے یا جنگل کا قانون ہے کہ خود قاضی اور خود ہی سادھ ۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او میانوالی سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سماج دشمن افراد جو کہ من گھڑت افواہوں کو ہوادیکر علاقہ میں خوف و ہراس پھیلارہے ہیں انکے خلاف سخت سے سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسی گھناؤنی حرکات کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔

 1,484 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/gq6mnb3
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *