تحصیل احمد پور سیال میں اڈا محمود کوٹ پر کار کی ٹکر سے المناک حادثہ

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ (حبیب الرحمن) تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افرد کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ رستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل احمد پور سیال میں جھنگ لیہ روڈ پر اڈہ محمود کوٹ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل مکینک کی دکان پر کھڑے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔اس حادثے کے باعث دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیئے۔حادثے کے بعد کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے کار قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔car-accident 2

Short URL: http://tinyurl.com/hcsa934
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *