بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پیپلز پارٹی کا پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پیپلزپارٹی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف علم بلند کردیا، پیپلزپارٹی کا پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان، پیپلز پارٹی آئندہ اجلاس میں مہنگائی کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہو گی۔ اس امر کا اظہار پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید حسن مرتضی نے کہا کہ اسد عمر نااہل حکومت کے نااہل وزیر خزانہ ہیں۔انہوں کہا کہ قوم کو یاد ہے جب عمران خاں کہتے تھے کہ اگر مہنگائی بڑھے تو سمجھ لیں حکمران چور ہیں۔آج اپنے بارے میں عمران خاں کا کیا خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔مرتا کیا نہ کرتا کے تحت عوام سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں۔سید حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسمبلیوں کے اندر اور باہر عوام کی ترجمانی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لے لیں نہیں تو عوام ان کے حوش ٹھکانے لگا دیں گے

Short URL: http://tinyurl.com/y2ur9o3z
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *