کشمیر میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا کر بھارت نے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کیا ہے : ڈاکٹر احسان باری

Print Friendly, PDF & Email

ہارون آباد(ایف یو نیوز) قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان بای نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا کر بھارت نے دنیا بھر کے1 ارب سے زائد مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کیا ہے قران مجید کی سب سے بڑی سورۃ”البقرۃ “(گائے ) ہے بھارتی حکمران اور ان کی عدالتیں آر ایس ایس کے دہشت گردانہ پروگرام اورایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملت اسلامیہ کے خلاف آگ کے الاؤ بڑھکا رہی ہیں مگراس آگ میں ہندو بنیاخود جل کربھسم ہو جائے گا ۔بھارتی انتہا پسنداب جابرانہ عیارانہ اور غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خون سے سینچی گئی تحریک آزادی کاراستہ کوئی روک سکتا ہے کشمیر ی اپنی آزادی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیوں نے گائے ذبح کرکے بھارت کو واضح پیغام دے ڈالا ہے اگر پھر بھی بھارت نے حملے کی حماقت کی تو پاک فوج کے ساتھ آزاد کشمیر کے پانچ لاکھ مجاھدین،ریٹائرڈ فوجی اور دس لاکھ حریت پسندبنگلہ دیش کا بدلہ بھی چکائیں گے آخر میں انہوں نے کہاکہ جنگ میں سرا سر بھارت کا ہی نقصان ہے کہ اگر بھارت ایٹمی جنگ میں تباہ ہو گیا تو ہندؤں کا واحد ملک نیست و نابود ہوکر ہندو دھرم کا نام و نشان مٹ جائے گامگر پاکستان خدانخواستہ جنگ میں شکست کھاجاتاہے تو56مزید مسلمانوں کی ریاستیں موجود ہ ہیں اوررہتی دنیا تک اسلام کا نام قائم و دائم رہے گا ہندو بنئیے خود گائے کا پیشاب پینے والے ہیں تو پھر اللہ اکبر کے نعروں اور اللہ اکبر تحریک کا کیا مقابلہ کرسکتے ہیں بھارتی فورسز کی دہشت گردیاں نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ عورتوں،بچوں کی گمشدگیاں مہذب دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں بھارتی اسرائیلی ،امریکی مثلث ہر صورت ناکام رہے گی کہ پاکستانی افواج شہادت کی شمع دلوں میں جلائے ہر وقت جہاد فی سبیل اللہ کے لیے تیار رہتی ہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hbuagv2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *