چھ لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری

Print Friendly, PDF & Email

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امسال محرم میں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 6 لاکھ 88 ہزار 184 ویزے جاری کئے جاچکے ہیں ۔

سب سے زیادہ عمرہ ویزے پاکستان کیلئے جاری کئے گئے جن کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 824 ہے ۔ دوسرے نمبر پربھارت کیلئے 95 ہزار 749 عمرہ ویزے جاری کئے گئے ۔

اب تک سب سے کم عمرہ ویزے ترکی کیلئے جار ی ہوئے جن کی تعداد 4 ہزار 652 رہی ۔

مختلف ممالک کے لئے جاری عمرہ ویزوں پر اب تک مملکت آنے والے معتمرین کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 654 رہی جبکہ ایک لاکھ 56ہزار 529 معتمرین مملکت سے واپس جاچکے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مملکت میں 2 لاکھ55 ہزار 125 معتمرین موجود ہیں جن میں سے ایک لاکھ 79 ہزار 643 مکہ مکرمہ اور 75 ہزار 482 مدینہ منورہ میں مقیم ہیں ۔

سب سے زیادہ فضائی راستے سے معتمرین مملکت پہنچے جن کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 750 رہی جبکہ بری راستوں سے 24 ہزار 880 اور سمندری ذریعے سے 24 معتمرین مملکت پہنچے ۔

انڈونیشیاء سے آنے والے معتمرین کی تعداد اب تک 59 ہزار 307 ، ملیشیاء سے 9558 ، برطانیہ سے 9319، متحدہ عرب امارات سے 8935 ، اردن سے 8278 اور بنگلہ دیش سے 5857 معتمرین مملکت آئے ۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ معتمرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت کی جانب سے معتمرین کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں حرمین میں قائم کئے گئے وزارت حج وعمرہ کے ذیلی دفاتر سے رابطہ کیاجاسکتا ہے جہاں معتمرین کی خدمت کیلئے مختلف زبانوں کے بولنے والے ماہرین موجود ہوتے ہیں

Short URL: http://tinyurl.com/yasqcyzs
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *