موجودہ حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کرکے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے: الحاج زبیر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور(سٹاف رپورٹ)موجودہ حکومت نے نامساعد حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کرکے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بجٹ کی خاص بات یہ ہے کہ عام آدمی پر کوئی اضافہ بوجھ یا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔ الحاج زبیر احمدنے مجموعی طور پر حکومت نے وفاقی بجٹ میں اچھے اقدامات کااعلان کیاہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا چھوٹے صوبوں میں ٹیکسز میں رعائت کے باعث روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے بیروزگاری اور دہشت گردی جیسے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا جن لوگوں کو ہروقت تنقیدکا شوق ہے ان سے ترقی و خوشحالی کے اقدامات ہضم نہیں ہورہے موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اوروہ اس سلسلہ میں بڑی پرعزم ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/j4m489j
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *