مناسک حج کا آخری تربیتی پروگرام اتوار 13 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ڈاکٹرخالدمحمود

Print Friendly, PDF & Email

آخری حج پروازوں پر جانے والے مرد اور خواتین مناسک حج کی تربیت لازمی لیکرجائیں۔


راولپنڈی (ایف یو نیوز)بصری تربیت گاہ منا سک حج و عمرہ ایف۔765 ، کالج چوک، سیدپور روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،راولپنڈی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق مناسک حج کی تربیت کے آٹھ پروگراموں کے سلسلے کا آخری پروگرام 13ستمبربروز اتوار صبح 9 بجے منعقد ہوگا۔ پہلی بارحج پر جانے والے مرد اور خواتین کو چاہیے کہ وہ حجاز مقدس روانگی سے قبل مناسک حج کی ادائیگی کی عملی، سمعی و بصری تربیت لازمی لیکر جائیں تاکہ ان کا حج صحیح طور پر ادا ہو کر حج مبرور کا درجہ حاصل کر سکے۔ تربیتی پروگرام کے دوران عازمین حج کو حج لٹریچر اور ڈاکٹر ریاض الرحمن بانی بصری تربیت مناسک حج و عمرہ کا لکھا ہوا معروف و مقبول کتابچہ ترتیب حج بلامعاوضہ تقیسم کیا جائے گا۔ بصری تربیت کے ماہر حج ماسٹر ٹرینرز ڈاکٹر خالدمحمود اور ڈاکٹر طارق محمود عازمین حج کوتربیت دیں گے۔ آخری حج پروازوں پر جانے والے گورنمٹ سکیم اور پرایؤیٹ سکیم کے عازمین حج کوتربیتی پروگرام میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ مزید معلومات ، راہنمائی کیلئے فون نمبر0514475185 موبائل 03335207070پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hz8outn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *